مصر: مظاہرین کا حکومتی حکم ماننے سے انکار، دھرنا جاری

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے احتجاجی کیمپوں کی جانب جانے والے راستوں کو بند کر دیا جائے۔ معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی عبوری حکومت کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کے حکم نامے کے باوجود احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قاہرہ کے شمال مشرقی علاقے میں رابعہ العداویہ مسجد اور ناہدا چوک میں یہ احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔مصر کی وزیر اطلاعات دوریا شرف الدین کے مطابق قاہرہ کے شمال مشرقی علاقے میں رابعہ العداویہ مسجد اور ناہدا چوک پر جاری دھرنے اب ناقابل برداشت اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،ادھر امریکی حکومت نے مصری حکام سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ لوگوں کے جلوس نکالنے کے حق کا خیال کرے۔