شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اپنے بیٹے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوا لیا

Prince William

Prince William

لندن (جیوڈیسک) شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اپنے بیٹے پرنس جارج کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوا لیا۔22 جولائی کو پیدا ہونیوالے نئے برطانوی ولی عہد شہزادہ جارج کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔

شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ لینے گزشتہ روز ویسٹ منسٹر میں واقع سرکاری دفتر پہنچے اور پرنس جارج کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی درخواست دی جس کی تمام کاغذی کارروائی شاہی محل میں پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھی، برطانوی قانون کے مطابق پیدا ہونیوالے ہر بچے کی رجسٹریشن 42 روز کے دوران کرانا لازمی ہے۔