دنیا بھر میں امریکی شہریوں کیلئے سفری ہدایات جاری

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں امریکی شہریوں پر القاعدہ کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے علاوہ سفر سے گریز کریں۔

بالخصوص مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں مقیم امریکی احتیاط کا مظاہرہ کریں، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ القائدہ اگست میں امریکی شہریوں اور سفارت خانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی 21 ممالک میں امریکی سفارت خانے اتوار کو بند رہیں گے جبکہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بھی امریکی سفارت خانہ پہلی بار اتوار کو بند رہے گا۔