کیلیفورنیا: کار نے سیاحوں کو کچل دیا، خاتون ہلاک، متعدد زخمی

California

California

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سیاحوں پر چڑھ گئی۔ جس کے باعث ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

لاس ایجنلس کی معروف تفریحی مقام وینس بیچ پر کار نے سیاحوں کو کچل دیا۔ جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک جبکہ دس سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ہلاک و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اڑتیس سالہ ڈرائیور کو قتل کے شبہ میں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی کا تعلق اٹلی سے ہے۔ جو ہنی مون کے لیے امریکہ آئی ہوئی تھی۔