امریکا : ایک شخص نے گاڑی سے خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا

U.S.

U.S.

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے گاڑی سے خاتون کو کچل کر ہلاک اور 11 افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ ریاست کیلی فورنیا کے علاقے وینس بیچ پرپیش آیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سیاہ رنگ کی کار ایک کیفے کے قریب رکتی ہے اس موقع پر کار کے قریب سے گزرنے والی ایک خاتون کار کے ڈرائیور سے کچھ کہ کر آگے جاتی ہے جس کے بعد ڈرائیور کار سے باہر نکلتا ہے اور پھر دوبارہ کار میں بیٹھتا ہے اور تیزی سے کار سامنے ہی پیدل چلنے والے لوگوں کے یجوم میں گھسا دیتا ہے اور موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔