کیلیفورنیا : آگ نے 22 ہزار 8 سو ایکڑ جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

California

California

امریکی (جیوڈیسک) ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ پھیلنے لگی، ہزاروں لوگ گھر بار چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے ایڈلوائلڈ کے قریب لگی آگ نے اب تک بائیس ہزار آٹھ سو ایکڑ رقبے پر جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ تین مختلف سمتوں میں پھیل رہی ہے۔ اب تک صرف پندرہ فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔ ارد گرد کی آبادیوں سے چھ ہزار لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔