مصر : مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں 3 افراد ہلاک

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفوں میں جھڑپوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ منصورہ شہر میں نماز جمعہ کے بعد نکلنے والی ریلیوں کے شرکا آمنے سامنے آ کر الجھ پڑے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور تیرہ سالہ لڑکا شامل ہیں۔ معزول صدر کے حامی انکے حق میں جبکہ مخالف ان کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ مرسی کے حامیوں نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔