کیمبرج یونیورسٹی نے شیخ وقاص کا اے لیول سرٹیفکیٹ جعلی قرار دیدیا

Sheikh Waqas

Sheikh Waqas

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کا اے لیول کاسرٹیفیکیٹ جعلی قراردیدیاہے، ان کاآئی بی سی سی( انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین ) سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹ بھی جعلی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کو سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کی موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ان کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کردہ اے لیول سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی اور اسے جعلی قرار دیدیا گیا ہے۔

ان کا اے لیو ل کے لیے آئی بی سی سی سے حاصل کردہ مساوی نمبروں کا سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا ہے۔انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی سیکرٹری ڈاکٹرپروین شاہد کے دستخط بھی جعلی پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے آئی بی سی سی کا سرٹیفکیٹ 2005 میں حاصل کیا جس پر سیکرٹری آئی بی سی سی پروین شاہد کے دستخط تھے جبکہ ڈاکٹر پروین شا ہد 2001 سے 2003 تک آئی بی سی سی کی سیکرٹری ر ہی ہیں۔