پی پی اور ن لیگ نے ہمارے خلاف اتحاد کرلیا : چودھری پرویز الہی

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Pervaiz Elahi

گجرات(جیوڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)کیرہنما چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی پی پی سے اتحاد جاری ہے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات کے حلقہ این اے 104 اور این اے105کی دو سیٹوں پر ہمارا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے ہوگا۔

مجھے لگ رہا ہے کہ ان دو حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اتحاد ہے۔ حلقہ این اے 105سے ہمیشہ ہم نے الیکشن میں حصہ لیا ہے اور آئندہ بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

مد مقابل چاہے کوئی بھی پارٹی ہو۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ عدالت کے حکم پر اپنے تمام واجبات اور ٹیکس ادائیگی کی رسیدیں جمع کروا دی ہیں۔ انشااللہ دو دن میں ہمارے کاغذات نامزدگی درست ثابت ہوں گے۔