نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب رحیم کی نااہلی کیلئے درخواست

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب غلام رحیم کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار ایم اے غنی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کی روشنی میں مذکورہ سیاست دان الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

قانون کے تحت اگر عدالت میں کسی شخص کے بارے میں فیصلہ آ جائے تو وہ الیکشن لڑنے کا اہل نہیں۔ نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب غلام رحیم نے 1990 کے الیکشن خراب کرنے کیلئے رقم وصول کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ رہنما صادق اور امین نہیں رہے انہیں الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا جائے۔