کینیڈا میں ہیلی کاپٹر چراکر فرارہونیوالے قیدی پکڑے گئے

Canada

Canada

مونٹریال(جیوڈیسک) کینیڈا میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہونے والے دو قیدی دھر لیے گئے ۔ مونٹریال حکام کے مطابق کیوبک کی شمال مغربی جیل Saint-Jerome میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سے دو قیدی دن دہاڑے ہیلی کاپڑ کے ذریعے فرار ہوئے۔

قیدی چوری کیے ہوئے ہیلی کاپٹر سے لٹکتی رسی کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے ، تاہم صوبائی پولیس کاکہناہے کہ انہوں نے ان دوقیدیوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔