ضلع دیامر کے پہاڑوں پرہلکی برف باری جاری

Dmr Snow

Dmr Snow

دیامر(جیوڈیسک) ضلع دیامر کے پہاڑوں پر آج بھی ہلکی برف باری جاری ہے۔ تاہم مالا کنڈ و گلگت بلتستان ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔بلتستان ڈویژن کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں بابوسر ، نانگہ پربت اور بٹوگا ٹاپ اور دیگر میں کئی روز سے وقفے وقفے سے بر ف باری ہورہی ہے۔

غذر سمیت مالاکنڈ ڈویڑن کے علاقوں کالام، مالم جبہ ، چترال اور دیگر میں کئی روزسے جاری برف باری کا سلسلہ رک گیا ہے اور گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ مری میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

سندھ و پنجاب میں گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے او رلوگوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔