کراچی : پاک کالونی میں پولیس کی کارروائی، ارشد پپو کا قریبی ساتھی گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے ارشد پپو کے قریبی ساتھی سلیمان لاشاری کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت ارشد پپو کے قریبی ساتھی سلیمان لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔ سلیمان لاشاری قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کراچی میں لیاری کے علاقے بروہی چوک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ارشد پپو، اسکابھائی عرفات اور اس کا ساتھی جمعہ شیرا عرف شیرا پٹھان ہلاک ہو گئے تھے۔