امریکی ریاست کیرولینا میں آگ لگنے سے 26 عمارتیں جل گئیں

America Fire

America Fire

کیلیفورنیا(جیوڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے26 عمارتیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ میڈیا کے مطابق کیرولینا فاریسٹ کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پھلتے ہوئے قریبی رہائشی علاقے تک جا پہنچی۔

آگ کی لپیٹ میں آنے سے کم از کم 26 عمارتیں جل کر تباہ ہو گئے۔ مقامی افراد کو قریب ایک اسکول میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن دھوئیں کی وجہ سے 3 پولیس اہلکاروں اور ایک فائر فائٹر کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔