کینیڈا : تیل بردار ٹرین کو حادثہ، درجنوں عمارتوں میں آگ لگ گئی

Canada

Canada

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا کے صوبے کیوبک میں تیل بردار ٹرین کے 73 ٹینکر پٹری سے اترگئے، حادثے کے بعد دھماکے اور آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ کیوبک صوبے کے علاقے لیک میگانٹک میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم کئی افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ تیل کے ٹینکروں سے لگنے والی آگ دور دور تک پھیل گئی ہے، سٹی سینٹر سمیت درجنوں عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، 100 سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ امریکا سے بھی فائر فائٹرز طلب کئے گئے ہیں۔