مصر : مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں، ہلاکتیں 36 ہو گئیں

Egypt Clashes

Egypt Clashes

قاہرہ (جیوڈیسک) مصرمیں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی۔ مصر میں فوجی بغاوت کے بعد سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں شدت اختیار کرتی جارہی ہیں، جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ جھڑپوں کا سلسلہ کئی شہروں تک پہنچ گیا ہے۔

مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں کہ محمد مرسی کو صدارتی عہدے پر بحال کیا جائے ۔ مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمون کے نائب سربراہ خیرت الشاطر کو مظاہرین کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں ا ن کے بھائی سمیت دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصری فوج نے فیلڈ کمانڈرز کی جانب سے آرمی چیف پر محمد مرسی کی حکومت بحال کرنے کیلئے دباو ڈالنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔