کینیڈا کے دو چھوٹے طیارے فضاء میں ٹکرا گئے، ایک گر کر تباہ

Canada Plane Collision

Canada Plane Collision

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا میں دو چھوٹے سیاحتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کےنتیجے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرے طیارے کو ہنگامی طورپر اوٹاوا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔ آخر اطلاعات تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس حادثے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

ذرائع ابلاغ نے کینیڈین پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اوٹاوا شہر سے مغرب میں 30 کلو میٹر دورکارب کے مقام پر پیش آیا۔ ٹکرانے والے طیاروں میں سے ایک کھیتوں‌ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اوٹاوا میں شعبہ حادثات کے ترجمان مارک انٹوان ڈیمشپ نے کہا کہ کھیتوں میں کر گرتباہ ہونے والے طیارے میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا تاہم دوسرے طیارے کو نقصان پہنچانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ترجمان کے مطابق بچ جانےوالا طیارہ “بائبر بی اے 42” کے ماڈل سے جانا جاتا ہے جس میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ طیارہ بہ حفاظت اوٹاوا کے ہوائی اڈے پراتر گیا ہے۔