کینیڈا میں ٹرین حادثہ کے مقام پر عام افراد کو جانے کی اجازت دے دی گئی

Canada

Canada

مونٹری (جیوڈیسک) الکینیڈا میں ہونے والے ٹرین حادثے کے دس دن بعد پولیس حکام نے پہلی بار حادثے کی جگہ پر صحافیوں اور عام افراد کو آنے کی اجازت دی۔ کیوبک میں 6 جولائی کو ہونے والے ٹرین حادثے نے مقامی افراد کی زندگی مفلوج کر دی ہے، حادثے کی جگہ پر پگھلی ہوئی اسٹریٹ لائٹس، خستہ حال ریلوے کی پٹریاں، تباہ شدہ گاڑیاں بکھری نظر آرہی تھیں۔

مقامی انتظامیہ اب تک 37 افراد کی لاشیں نکال چکی ہے اور اب کسی فرد کے زندہ بچ جانے کا امکان نظر نہیں آرہا، تباہ ہونے والی 72 ٹینکر گاڑیوں سے تیل رسنا شروع ہو گیا ہے اور ایندھن کی بو سے وہاں رہنا اور ریسکیو کے کام کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

ریسکیو اہلکار بمشکل 15 منٹ کے لئے حادثے کی جگہ پر کام کر پارہے ہیں۔ کیوبک پولیس کا کہناتھا کہ اس قسم کے حادثوں کا ذمہ دار ایک فرد نہیں ہو تا، حادثہ مبینہ طور پر مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔