امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113میاں خالد رفیق اف سیکریالی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے

ڈنگہ (جی پی آئی) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113میاں خالد رفیق اف سیکریالی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے ۔ ہماری ترجیح پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا ہے تا ہم اگر کسی وجہ سے ٹکٹ نہ ملا تو دوستوں اور عوام کی مشاورت سے کسی اور جماعت کے ٹکٹ یا آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے بھرپور طریقے سے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز شروع کر دی ہیں ۔ مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ الیکشن ہمارا تعارفی الیکشن تھا ۔ اس دفعہ بھرپور دیگر حریفوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور انشا اللہ کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 113ایک دیہی حلقہ ہے ۔ زیادہ تر ووٹرز دیہی علاقوں میں رہتے ہیں ۔ جو کسی بھی امیدوار کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ جس کی واضح مثال گزشتہ الیکشن میں میاں طارق محمود کی ہے ۔ جو گزشتہ الیکشن میں ڈنگہ شہر سے ہارے لیکن الیکشن میں وہ سیٹ جیت گئے۔

تا ہم جیت میں انہیں مشکل کا ضرور سامنا کرنا پڑا ۔ اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ شہر کا ووٹ اثر ڈالتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں ہونے کے باعث آئندہ الیکشن میں کچھ مشکلات کا سامنا رہے گا ۔ یہ فطری بات ہے کہ جو بھی پارٹی حکومت میں ہوتی ہے مسائل کے باعث اسے اثر پڑتا ہے۔

پچھلی دفعہ ق لیگ حکومت میں رہی تو اس نے الیکشن ہارا ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو سخت جدوجہد کرنا پڑے گی ۔ اندرون سندھ پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں ان میں دو افراد کے درمیان مقابلہ ہوا اس دفعہ ٹرائیکا کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ جو پہلی دفعہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بد امنی اور خوف کی فضا کے باوجود اس الیکشن میں ٹرن اوور بڑھے گا ۔ اس موقع پر میاں حالد حسین ایڈووکیٹ ‘ محمد شبیر بلہڑ ‘ اعجاز ڈار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔