اضلاع کی خبریں 25.02.2013

سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 5سال جمہوری عمل کی حمایت کی

گوجرانوالہ (جی پی آئی)سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 5سال جمہوری عمل کی حمایت کی، مسلم لیگ (ق) پاک فوج کی جانب سے اس بیان کو سراہتی ہے کہ پاک فوج ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کی خواہاں ہے۔ انتخابات میں فوج کی مداخلت کا پروپیگنڈہ پھیلانے والے لوگ خود الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں اور اس بیان کے بعد غیر آئینی مداخلت کرنے والوں کا راستہ بند ہوگیا ہے۔وہ سٹی سیکرٹریٹ میں میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے، خواجہ وقار حسن نے کہا کہ ملک میں عوامی سیاست کرنے والوں کی بہت ضرورت ہے اور ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔مو قع پرستی کی سیاست ہمیں نہیں کرنی آتی، حکومت اگر پاک فوج اور دیگر اداروں کے تعاون سے ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو یہ اس ملک کی بہت بڑی خوش قسمتی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو بحرا نو ں سے بچا نے کے لئے ملک کے اندر میا ں نواز شریف کی لیڈر شپ مو جو د ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو بحرا نو ں سے بچا نے کے لئے ملک کے اندر میا ں نواز شریف کی لیڈر شپ مو جو د ہے جو ملک کی معا شی تر قی کا پہیہ آ گے لے جا نے کی پو ری صلا حیت رکھتے ہیں کیو نکہ ان جیسی معا شی ٹیم ملک کی کسی دو سری سیا سی پا رٹی کے پا س مو جو د نہیں ہے، ملک کی وحدت کا راز بھی اسی لیڈر شپ میںمو جو دہے۔ وہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس سے ناصر جبار چٹھہ، خلیل جرال، مرزا افضل و دیگر نے بھی خطاب کیا، عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آنیوالے انتخابات میں میاں نواز شریف کی قیادت میں پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور بدامنی ،دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور بدامنی ،دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں بروقت اوربااعتماد انتخابات کرائے جائیں، انتخابات کے بغیر آنے والی مصنوعی قیادتوں نے ہمیشہ ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور سنگین بحرانوں سے دوچار کیا۔ دفتر جماعت اسلامی پی پی 93 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سوا لوگوں کے اندر احساس شرکت پیدا کرنے کا اور کوئی موثر ذریعہ نہیں اور جب تک عوام کو اعتماد میں لیکر ان کے اندر احساس شرکت پیدا نہیں کیا جاتا بدامنی جیسے بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی اندورنی و بیرونی سازشیں اب بھی جاری ہیں جن کا قلع قمع کرنے کیلئے بھی ضروری ہے کہ انتخابات کو مزید التوا کا شکار نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)مدارس دینیہ علوم قرآن و سنت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں
گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں (جی پی آئی)مدارس دینیہ علوم قرآن و سنت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔حکومتی سرپرستی کے بغیر بھی طلبا دین کو کتابیں ،خوراک ،لباس مہیا کر کے بہترین فلاحی تنظیم کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔ سوادِ اعظم اہلسنت کے مدارس نے امن و محبت کو فروغ دیا ۔جن مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے ان کو حکومت بند کرے ۔ پاکستان میں دہشت گردی غیر ملکی مداخلت ، بعض تنظیمات کو غیر ملکی فنڈنگ اور جہادی تنظیمات کی وجہ سے ہے ۔علمائے اہلسنت پر حملے پاکستان کے محبین کے خلاف سازش ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے مرکز اہلسنت ساہوکے ورکاں میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ کی صدارت یادگار اسلاف علامہ پیر نصر اللہ خاں قادری نے فرمائی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اور علامہ مفتی عبد الکریم نقشبندی آف شیخو پورہ نے کہا مدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔تحریک پاکستان میں مدارس دینیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔پاکستان بننے کے مخالفین ہی آج اسلام کے نام پر پاکستان میں شدت پسندی و دہشت گردی سے عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا قوم مدارس کو مضبوط بنائے تاکہ ملک میں نفاذِ نظام مصطفے صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تحریک تیز کی جائے ۔غیر مسلم قوتوں کے پراپیگنڈہ کے باوجود آج بھی مدارس دینیہ میں طلبا کی تعداد حوصلہ افزا ہے ۔حکومت دینی اداروں کو فنڈنگ کر کے اللہ و رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے برکت حاصل کرے ۔جلسہ میں قاری محمد یعقوب رضوی آف تتلے والی، علامہ شہباز رضا قادری ،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ اور علاقہ بھر کے سینکڑوں علما اور ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ 14علما کرام اور 4حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، غربت، بدامنی سمیت دیگر مسائل میں روز بروز اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)وفاقی حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، غربت، بدامنی سمیت دیگر مسائل میں روز بروز اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ وفاقی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے صدر چودھری اصغر علی منہاس نے فرید ٹائون میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور میں وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے ہر منصوبے میں کرپشن اور کمیشن خوری کرکے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، عوام پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ساکھ کو مضبوط بنا کر اپنے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گاں کا راستہ واگزار کروانے پر قبضہ مافیا نے زمیندار کاجینا محال کردیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)گاں کا راستہ واگزار کروانے پر قبضہ مافیا نے زمیندار کاجینا محال کردیا ،متعدد جھوٹی درخواستیں دائر،مقدمہ کی پیروی پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ بھیاں کے رہائشی زمیندار رمضان ولد عبدو،صدیق ولد فتا،احمد حسین ولد عبدالعزیز،شاہد اقبال ولد رمضان وغیرہ نے عرصہ دراز سے گاں کا سرکاری راستہ کاشت کیا ہوا تھا جس پر اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا تھا اور انہوں نے راستہ واگزار کروانے کیلئے محکمہ مال سے رجوع کیا تو گاں کی فلاح کے پیش نظر اکثریت نے رضاکارانہ طور پر سرکاری راستہ چھوڑ دیا مگر شاہد اقبال وغیرہ نے سرکاری راستہ کا قبضہ چھوڑنے سے انکار کردیا جس پر تحصیلدار،گرداور اور حلقہ پٹواری نے پولیس کی مدد سے راستہ واگزار کروانا چاہا تو شاہد اقبال نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کار سرکار میں مداخلت کی اور سرکاری اہلکارو ں پر حملہ کردیااور گاں کے ہی زمیندار غلام حسین پر تشدد کرکے اسکی انگلی توڑی اور شدید زدوکوب کیا جس پر نائب تحصیلدار کی مدعیت میں مقدمہ نمبری313/12تھانہ کوٹ لدھا میں ملزمان قربان،سفیان،شاہد ،زاہد پسران محمد رمضان کیخلاف درج ہوا۔بعدمیں حملہ میں زخمی ہونیوالے غلام حسین کے میڈیکل کی بنیاد پر مقدمہ میں دفعہ 337f5کا اضافہ کیا گیا جس پر ملزمان کے ساتھیوں نے مقدمہ کی پیروی سے منع کرنے کیلئے غلام حسین اور اسکے اہل خانہ پر بے بنیاد درخواستیں دینا شروع کردیں جنہیں بعد از انکوائری بے بنیاد ہونے پر پولیس نے خارج کردیا مضروب کے بھائی اختر حسین نے ”میڈیا”سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں مقدمہ کی پیروی سے منع کرنے کیلئے شاہد اقبال وغیرہ نے ساتھ والے گاں آدھووالی کے ایک شخص اقبال اور یوسف مہر ساکن ہمبوکی کے زریعے حراساں کرنا شروع کردیا اور ایک بے بنیاد درخواست اقبال کے زریعے تھانہ کوٹ کدھا میں دلوادی جس کی انکوائری مقامی پولیس کے بعد اعلی پولیس افسران نے بھی کی جوبے بنیاد ثابت ہوئی کیونکہ اقبال کا کوئی بھی قربہ ٹھٹھہ بھیاں میں نہ ہے اور اسکیے کوئی بھی رقبہ کو ہم نے انصاف نہ پہنچایا ہے ہ درخواستیں صرف ہمیں صرف مقدمہ نمبری313/12کی پیروی سے منع کرنے کیلئے دائر کی جارہی ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف و دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع کی 18یونین کونسلز کے سابق کونسلرزنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت آل پاکستان مینارٹی الائنس میں شمولیت اختیار کرلی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ضلع کی 18یونین کونسلز کے سابق کونسلرزنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت آل پاکستان مینارٹی الائنس میں شمولیت اختیار کرلی ،مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر پال بھٹی اور عمران بھٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار تفصیلات کے مطابق تحصیل وزیر آباد،نوشہرہ ورکاں سمیت ضلع بھر کی 18سے زائد یونین کونسلز کے سابق اقلیتی کونسلرز نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت آل پاکستان مینارٹی الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر پال بھٹی اور عمران بھٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مینارٹی الائنس میں شمولیت کا اعلان کردیا اور کہا کہ آل پاکستان مینارٹی الائنس ہی اقلیتیوں کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان اور اقلیتیوں کیلئے شہید شہباز بھٹی اور انکی جماعت کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں شہباز بھٹی شہید اور انکی جماعت نے اقلیتی عوام کے حقوق کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہر دور میں اقلیتیوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن موجودہ دور حکومت میںآل پاکستان مینارٹی الائینس نے اقلیتی عوام کو انکے حقوق دلوادیئے آل پاکستان مینارٹی الائنس کے مرکزی رہنما عمران بھٹی نے کہا کہ اقلیتی عوام کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے شہید شہباز بھٹی کے مشن کو پورا کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے آل پاکستان مینارٹی الائنس ڈاکٹر پال بھٹی اور دیگر کی قیادت میں متحد ہے موجودہ دور حکومت میں اقلیتیوں کیساتھ ہونیوالی تمام زیادتیوں کاازالہ کردیا گیا شہباز بھٹی شہید نے اقلیتی عوام اور پاکستان کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیدیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)مسلم لیگ ن کے سینئرر راہنماو سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومتیں بنانے اور گرانے کاحق صرف عوام کو ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئرر راہنماو سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومتیں بنانے اور گرانے کاحق صرف عوام کو ہے، جمہوریت میں عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،عسکری قیادت قوم کو جمہوریت کاسبق دینے کی بجائے ملکی دفاع پر توجہ دے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف جمہوری نظام سے وابستہ ہے اور بطور قوم ہمیں یہ تہیہ کر لینا چاہئیے کہ ہم آئندہ کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،عسکری اداروں کی جانب سے گاہے بگاہے سیاسی بیانات جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں،وفاقی حکومت کی انتہائی مایوس کن کارکردگی اورملک میں خراب ترین صورتحال کے باوجود آج بھی باکردار سیاستدانوں کی کمی نہیں جو ملک کا نظم و نسق بہترین طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ملک میں رائج جمہوری نظام کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ سیاستدانوں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے قیدو بند اور جلا وطنی کی صعوبتیں برداشت کی ہیں،مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے کردار اور استقامت کی بدولت آج بھی ملک کی مقبول ترین قیادت ہے اور عوام سمجھتے ہیںکہ اگر پاکستان کو مسائل کے گرداب سے کوئی نکال سکتا ہے تو شخص صرف میاں نواز شریف ہے،اس موقع پر تلونڈی کھجور والی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی راہنماشبیر بٹ،ریاض بٹ،افضال احمد ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری نثار ایک بار پھر شریفوں کو ذاتی سیاست پر ” نثار ” کررہے ہیں ،ماجدہ زیدی ، خدیجہ فاروقی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی اراکین صوبائی اسمبلی آمنہ الفت ، خدیجہ عمر فاروقی اور ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کی دشمن پنجاب حکومت سرکاری وسائل سے ذاتی دشمنیاں نبھا رہی ہے شہباز حکومت نے چوہدری پرویزالہی کے دور میں پنجاب میں آنے والی اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری بھی خط لکھ کر واپس کی ماس ٹرانزٹ ٹرین کے ایک ارب ڈالر جو پنجاب کو مل چکے تھے خط لکھ کر واپس کردیئے گئے ، اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ایل ڈی اے کے وسائل شخصی مخالفت میں استعمال کرنا بے ایمانی ہے ، پنجاب کے موجودہ انتقامی حکمران پنجاب بھر کے ضلعی ناظمین کے خلاف بھی کروڑوں روپے کی اشتہاری مہم چلاکر خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں ، قانون کی پابندی اور اخلاقیات نام کے کسی لفظ سے یہ لوگ واقف نہیں ہیں، اراکین اسمبلی نے کہا کہ چوہدری نثار ایک بار پھر شریفوں کو اپنی سیاست پر ” نثار” کررہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم کیو ایم نے کراچی میں الیکشن کمیشن کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ محمد حسین محنتی
لاہور (جی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا تقرر اور جعلی ووٹر لسٹوں کی درستگی پر عملدرآمد نہ ہونا توہین عدالت ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔جماعت اسلامی کراچی میں ”انجینئرڈ”انتخابات کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی۔جعلی ووٹر لسٹوں کی درستگی کے لئے پاک فوج گھر گھر جاکر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلا می کراچی اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے پریس کلب لاہور میں ”پریس کانفرنس”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ نعیم الرحمان،برجیس احمد اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب محمد فاروق چوہان بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کراچی ایم کیو ایم کے مافیاکے ہاتھوں یرغمال شہر بن چکا ہے۔آزاد عدلیہ اور فوج کراچی میں پر امن،شفاف اور آزادانہ انتخابات کو ممکن بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ ابھی تک سپریم کرٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرواسکا۔یہ اس کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔اگر کراچی میں آئندہ چند روز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نئی حلقہ بندیوں اور جعلی ووٹر لسٹوں کی درستگی نہ کی گئی تو کراچی کی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کے آفس کے باہر شدید احتجاج کریں گے۔انہوںنے کہاکہ کراچی مسلسل ٹارگٹ کلنگ،بھتہ مافیااور بوری بند لاشوں کی تصویر پیش کررہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ کراچی کی موجودہ تشویشناک صورتحال کی ذمہ دار ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتیں ہیں۔کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں گزشتہ چار سالوں میں سات ہزارافراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔عروس البلاد کراچی کا امن تباہ و برباد ہوگیا ہے۔کراچی شہر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بہت بڑھ گئی ہیں۔کروڑوں روپے روزانہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔گزشتہ چار سالوں میں کراچی میں سات ہزار افراد مارے گئے۔2012میں 673بوری بند لاشیں مل چکی ہیں اور 2013میں بھی ٹارگٹ کلنگ،بوری بند لاشوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مقتدر حلقوں کا یہ فرض ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کروائیں۔کراچی میں شفاف،آزادانہ انتخابات سے بھتہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ہوگا۔کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ،علمائے اکرام اور سیاسی رہنمائوں کا قتل ایک قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے تمام قومی،سیاسی اور دینی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل ترجیحی بنیادوں پر اختیار کرنا چاہئے۔کراچی شہر میں امن کی بحالی کے لئے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوری سے نجات کے لئے جرائم پیشہ افراد جن کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے بلاتفریق سخت کاروائی کریںاور کراچی میں امن وامان کا قیام یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے ایسی دیانتدار قیادت منتخب کریں جو ملک کے اندھیرے ختم کر دے، شہبازشریف
لاہور (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام آئیندہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے ایسی قیادت منتخب کریں جو دیانتدار اورملکی ترقی کے لیئے مخلص ہو، ملک کو اندھیروں اور مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہو ہمارا وعدہ ہے کہ اگر عوام نے عام انتخابات میں نواز شریف کو کامیاب کر ایا تو دو سال کے اندر ملک سے کرپشن اور توانائی کے بحران کا خاتمہ کردیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے جنہو ںنے پاکستان کا دیا گل کیا ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر عوام کے حوالے کریں گے اگر اسلا م آباد کے حکمران قوم کے اربوں کھربوں روپے نہ لوٹتے تو ہم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کرواتے زرداری نے اس ملک میں لوڈ شیڈنگ کر کے اندھیرا کیا اور نواز شریف نے سولر لیمپ اور دانش سکولوں کی سکیمو ںپر عمل درآمد کرا کر روشنی پھیلائی وہ آج ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں ملالہ یوسف زئی دانش سکول کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے وزیر اعلی پنجاب کے مشیر راجہ اشفاق سرور معاون خصوصی کرنل (ر) شجاع خانزادہ ارکان قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی شیخ آفتاب احمد ارکان صوبائی اسمبلی ملک اعتبار خان چوہدری شیر علی میجر(ر) اعظم گھیبہ مسلم لیگی عہدیداروں کارکنوں اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ انہو ںنے صوبے کی پسماندہ تحصیلو ںمیں 14 دانش سکول قائم کیئے ہیں جہاں کم وسیلہ یتیم اور غریبو ں کے بچوں کو اعلی معیار کی تعلیمی سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں انہو ںنے کہا کہ خادم پنجاب کا قلمدان سنبھالنے کے بعد انہو ںنے بڑی بڑی سرکاری زمینوںپرقبضے ختم کرائے اور سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے بچا کر ان پر دانش سکول بنوائے اورترقیاتی منصوبے تعمیر کئیانہوںنے کہاکہ دانش سکول تعلیمی معیار اور سہولتوں کے لحاظ سے کسی بھی طرح ملک کے اعلی تعلیمی اداروں سے کم نہیں ہیں انہو ںنے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ ایچی سن کالج کراچی اور پشاور کے جدید گرامر سکولوں لارنس کالج اور کیڈٹ کالجز میں جاگیرداروں سرمایہ داروں صنعتکاروں وڈیروں امیروں بیوروکریٹس اور جرنیلوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیںجبکہ دانش سکولوں میں سات ہزار روپے سے کم آمدنی رکھنے والے غریب خاندانوں کے بچے اور ایسے بچے جن کے والدین فوت ہو چکے ہیں ان کو داخلہ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ کے دورے کے موقع پر چھٹی جماعت کے ایک طالبعلم نے انتہائی خود اعتمادی کے ساتھ شاندار تقریر کی جس میں اس نے بتایا کہ وہ دانش سکول میں داخلہ لینے آیا تو اس کے پائوں میں ٹوٹا ہوا جوتا تھا اور سکول میں داخلے کے بعد اسے بہترین یونیفارم جوتے رہائش اور تعلیمی ماحول فراہم ہوا ہے وزیر اعلی نے کہا کہ 65 سال گزرنے کے بعد بھی ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان نہیں بنا سکے انہو ںنے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ کے ذریعے ملک میں اندھیرا کر دیا معیشت کو تباہ کیا رینٹل پاور پراجیکٹس اور اوگرا کے ذریعے سی این جی کمپنیو ںکے لائسنس دینے میں اربوں کھربوں لوٹ لیئے توقیر صادق نے 80ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا جسے نیا پاسپورٹ دے کر باہ باہر بھگا دیا گیا انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت کا یہ کردار عوام کے سامنے ہے محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے صوبے میں میرٹ کی بنیاد پر اربوں روپے سے ذہین طلبا و طالبات میں سوا دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اب اجالا سکیم کے تحت 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والے ذہین طلبا و طالبات میں اڑھائی لاکھ سولر لیمپس تقسیم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں شفاف طریقے سے ساڑھے بارہ ایکڑ رقبہ تک کے کاشتکاروں میں رعایتی نرخوں پر 30 ہزار ٹریکٹرز تقسیم کیے . انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سولر لیمپ اور ٹریکٹر حاصل کرنے والوں میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور دیگر تمام جماعتوں کے لوگ شامل تھے جنہیں کسی امتیاز کے بغیر صرف میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر یہ تمام چیزیں دی گئی ہیں. صوبے میں 75 ہزار لوگوں کو بلا سود قرضے دیئے گئے . پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے میرٹ پر پچاس ہزار طلبا و طالبات کو اعلی تعلیم کے لیئے وظائف دیئے گئے جبکہ پنجاب کے تمام ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیبزبنائی گئیں . وزیر اعلی نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے جو خدمت کی وہ عوام کے سامنے ہے . انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو مضبوط کیا موٹر وے اورگوادر پورٹ بنائیںانہوں نے کہا کہ اگر عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع ملا تو پہلے سے بڑھ کر عوام اور ملک کی خدمت کریں گے وزیر اعلی نے اس موقع پر ضلع اٹک میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں ملالہ یوسف زئی دانش سکول کے افتتاح کے موقع پر طلبا و طالبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش سکولوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔کم وسیلہ ، یتیموں اور غریبوں کے بچوں کو دانش سکولوں میں ایچی سن کالج، کراچی اور پشاور گرائمر سکولوں سے بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی قوم کی بہادر اور جرات مند بیٹی ہے جس نے دنیا میں امن ، محبت اور حصول تعلیم کا پیغام دیا ۔ ملالہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ میں سوات اور وزیرستان کے غریب بچوں کے لئے پانچ فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ اور صوبے میں قائم دیگر دانش سکولوں سے تعلیم حاصل کر کے طلبا و طالبات قوم کے معمار بنیں گے سیاست اور قومی ترقی کے شعبوں میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی اور اسکے والد ضیا الدین یوسف زئی نے تعلیم کو پھیلانے کا پیغا م دیا ہے اور ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب ہونے والے تحصیل جنڈ کا دانش سکول دنیا میں علم ، جرات اور خود اعتمادی کا نشان بنے گا۔ جس طرح ملالہ یوسف زئی نے اپنی جرات سے دکھایا ہے۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی ترقی اور بہبود کے لئے دیانتداری سے کا م کر کے صوبے میں میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دیں تو وہ ذمہ داروں کو عبرت ناک سزائیں دیں گے اور عوام کے سامنے خود بھی جواب دے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے رات دن کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔ زر بابا چالیس چوروں کی کرپشن کو عوام کے سامنے لایا ہوں۔ وزیراعلی نے اپنی آمد کے فورا بعد 200 ایکڑ رقبے پر 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ملالہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ ضلع اٹک کی تختی کی نقاب کشائی کر کے باقاعدہ افتتاح کیا۔رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی ، وزیر اعلی کے مشیر راجہ اشفاق سرور اور جنڈ سے رکن صوبائی اسمبلی ملک اعتبار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم کسی بھی ملک کی تعمیروترقی ملک وملت کے لئے ایک سانچے کی حیثیت رکھتی ہے
لاہور (جی پی آئی)تعلیم کسی بھی ملک کی تعمیروترقی ملک وملت کے لئے ایک سانچے کی حیثیت رکھتی ہے محکمہ تعلیم کا نظام بگڑ گیا تو قوم کو بگاڑ سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پاکستان کے تعلیمی نظام میں غیر ملکی مشیران ،این جی اوز کی مداخلت نے ملک وقوم کا مستقبل داپر لگا دیا ہے ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد سنٹر ہال لاہور میں تعلیمی دنیا کے سلگتے مسائل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر میاں محمد اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا سیمنیار سے ملک بھر کی اساتذہ تنظیموں کے منتخب رہنماوں سیدنذیر حسین شاہ صدر متحدہ محاز اساتذہ پاکستان ،پروفیسر نصراللہ خان صدر آل پاکستان پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ، خیراللہ حواری خیبر پختونخوا ہ، عبدالرزاق نیازی (پنجاب)،حافظ عبدالناصر(پنجاب)،ڈاکٹر اعجاز محمود شاہد،پروفیسرریاض محبوب ،پروفیسرڈاکٹر زاہد احمد شیخ،رانا سلطان محمود،پروفیسر ڈاکٹر سعید شیر(فاٹا) ،پروفیسر شفیق احمد ،ضرار احمد ،پروفیسر عاطف ،پروفیسر مبشر صدیقی اور شاہد محمود گوہر(KPK)نے بھی خطاب کیامقررین نے کہا کہ کسی بھی ملک کا تعلیمی نظام ملک کی بقا اور سلامتی کا زینہ ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک کا تعلیمی نظام اغیار کے ہاتھوں کھلونا بنا ہوا ہے اور اسے جس طرح جیسے چاہتے ہیں غیر ملکی ادارے اور مادرپدر آزاد این جی اوز اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ مادرپدر آزاد تہذیبی یلغارنے نوجوان نسل اور تعلیم جیسے حساس ترین شعبہ کو یرغمال بنا رکھاہے جس کے نتیجے میں مادہ پرستی ،قوم پرستی نے اسلامی تہذیب کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے سرمایہ دارانہ نظام اورورلڈبنک آئی ایم ایف کی اسلامی نظام تعلیم پر یلغارکے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو سیکو لرازم کا دلدادہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے ۔مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اور کلچر سے دور کرنے کے لئے نئی نئی ایجادات کے ذریعے مختلف حربے استعمال ہورہے ہیں مقررین نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملکی سطح پر بجٹ میںGDP میں تعلیم پر 1.7 فی صد خرچ کیا جارہا ہے۔ جبکہ قومی بجٹ میں تعلیم پرGDP کا 2.1 فی صد حصہ مختص ہے جو کہ بہت تھوڑا اور کم ہے بجٹ میں تعلیم کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم رکھی جا ئے تاکہ غیر ملکی امداد کی ضرورت ہی نہ پڑے ہمارے ملک کا تعلیمی نظام بجٹ میں کم رقم مختص کرنے کی وجہ سے غیر ملکی اداروں کے رحم وکرم پر ہے جو کہ ملک اور نظام تعلیم کے ساتھ ایک بڑی گہری سازش سے کم نہیں ۔ مقررین کہا ہے کہ غیر ملکی اداروں کی مداخلت اسی حد تک بڑھ چکی ہے کہ غیر ملکی ادارے جب چاہتے ہیں نصاب میں تبدیلی کر ڈالتے ہیں اور نصاب سے قرآنی آیات و احادیث کا اخراج اور قرآنی تعلیمات کو نکال کر ملک وقوم کی نسل نو کو غیر ملکی تہذیب کا دلدادہ بنانے کی سازش ہے ۔مقررین نے کہا ہے بوائز سکولز و کالجزمیں زنانہ سٹاف کی تعیناتی بہت سے نفسیاتی و معاشرتی مسائل کا سبب اوربے حیائی و بے راہ روی کو فروغ دینے کے مترادف ہے اور تعلیمی اداروں کاادغام ملک کو ناخواندہ کرنے کی سازش ہے تعلیمی اداروں کے ادغام سے ایک طرف سینکڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے دوسری طرف بچیاں تعلیم سے محرو م ہونگی اورلاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیر شدہ عمارتیں ناکارہ ہونگی۔ مقررین نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ملک میں غیر ملکی NGO’s جہا ں نونہالاں قوم کے اذہان کو تبدیل کر رہی ہیں وہاں غیر ملکی یونیورسٹیوں سے الحاق کے ذریعے دونوں ہاتھوں سے پیسے کماکر بیرون ملکی بھیج رہی ہیں ،جو کہ قومی نقصان ہے۔مقررین نے کہا کہ ملے سے قومی زبان کا جنازہ نکال کر غیروں کی زبان کو ذریعہ تعلیم کے طور پر مسلط کر کے ملکی تشخص کو مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔اس موقع پر مقررین نے اس بات پر زور دیا کے ملک کے تعلیمی نظام اور قوم کے مستقبل کو بچانے کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی نظام میں غیر ملکی مداخلت بندکی جائے اور تعلیمی اداروں کا ادغام غیر ملکی مشیران تعلیم بوائز سکولز وکالجز میں خواتین اساتذہ کے تقرر پر پابندی عائد کی جائے ۔اردو کو بطور قومی زبان عملا نافذ کے جائے۔ بجٹ میں کثیر حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا جائے تاکہ تعلیمی نظام ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبہ بھر میں بیوروکریسی کی لاپرواہی کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ تعطل کا شکار ہوگیا
لاہور (جی پی آئی)صوبہ بھر میں بیوروکریسی کی لاپرواہی کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ تعطل کا شکار ہوگیا، وزیر اعلی پنجاب کے نوٹیفیکیشن اور لاہور ہائیکورٹ کی ہدائیت کے باوجود کنٹریکٹ ملازمین ریگولر نہ ہوسکے۔زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے 14اکتوبر2009 اور 10نومبر2009 کو یکے بعد دیگرے نوٹیفیکیشن جاری کئے تھے لیکن پنجاب کی بیورکریسی نے وزیر اعلی کے احکامات کو مصلحت کا شکار کر دیا۔پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا)جو کہ 1997 میں مستقل اتھارٹی کے طور پر پنجاب اسمبلی سے بطور ایکٹ منظور ہوئی تھی اور ایکٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی کا محکمہ پیڈا میں ضم ہو گیا لیکن 14سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پنجاب کی بیوروکریسی نے حقوقِ انسانی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیڈا کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ ہونے دیا ۔زرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی کی مخصوص لابی پیڈا کے ملازمین کو ریگولر ہونے میں رکاوٹ پیدا کرتی رہی۔پیڈا ملازمین کے مطابق یہ اتھارٹی حکومت پنجاب کا خود مختار ادارہ ہے اور اس میں خدمات دینے والے کنٹریکٹ ملازمین ہر ماہ آبیانہ کی شکل میں حکومت کو کروڑوں روپے کا ریونیو اکٹھا کرکے دیتے ہیں،جبکہ پیڈا کی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن برائے ریگولرائزیشن کو نظر انداز کرتے ہوئے غریب ملازمین کی مستقلی کے معاملہ کو مصلحت کا شکار کر رہے ہیںحالانکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے واضح احکامات صادرکئے تھے کہ وزیر اعلی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پیڈا اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین پر لاگو ہوتا ہے لیکن صوبائی بیوروکریسی وزیر اعلی کے نوٹیفیکیشن اور ہائیکورٹ کی ہدائیت کو مصلحت کا شکار بنا رہی ہے۔مصلحت کا شکار ہونے والے غریب ملازمین کے ڈیڑہ سو کے قریب خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہو سکتے ہیں ۔پیڈا اتھارٹی کے غریب ملازمین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے 14سال سے محکمہ کی خدمت میں مصروف غریب ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک کوتباہ کرنے والوں کے اقتدار کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک کوتباہ کرنے والوں کے اقتدار کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کے وسائل کوذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا ، جمہوریت کا نام دینے والوںنے ملک میںڈاکوراج لگائے رکھا،اپنے دفتر مغل پورہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے نام پر ملک کو تباہی کے سواکچھ نہیں دیا ،اس جماعت نے ملک کی بربادی کا سامان کیا ور اب ملک میں مزید مسائل پیدا کررہی ہے ،کاغذی منصوبے بنانے والی پیپلزپارٹی نے عوام کوکچھ نہیں دیا ،یہ منصوبے صرف کرپشن کرنے کے لئے بنائے گئے ،قومی وسائل لوٹنے والے عام انتخاب میں مسترد ہوجائیں گے ،لیٹروں کا عوام ووٹ کے ذریعہ احتساب کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے وسائل اپنی تشہیری مہم پراستعمال کررہی ہے
لاہور (جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے وسائل اپنی تشہیری مہم پراستعمال کررہی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے کبھی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ان وسائل کا استعمال نہیں کیا ،اس جماعت نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لئے سرکاری وسائل استعمال کئے ،پنجاب کے حکمران اگر پانچ سالوں میں ان وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑتے توعوام کے مسائل حل ہوجاتے ان کی زندگی پر سکون ہوجاتی مگر ن لیگ کو تو اپنی فکر ہے ،اس نے پنجاب میں عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی شمسہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اشرافیہ کے بجائے عام آدمی کی بہتری کے لئے ریکارڈ کام کیا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی شمسہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اشرافیہ کے بجائے عام آدمی کی بہتری کے لئے ریکارڈ کام کیا،تعلیم ،صحت،مواصلات ،ٹرانسپورٹ،زراعت سمیت ہر شعبہ میں ریکارڈ کام کیا،ان تمام شعبوں میں اصلاحات لاتے وقت غریب کے مسائل کو اولیت دی ، ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے غریب دوست اقدامات کئے ،پنجاب حکومت کا سب سے اہم کام غریبوں کومکان کی فراہم ہے ، صوبہ بھرمیں شہری و دیہی علاقوں کی کچی آبادیوں کے 3 لاکھ 26ہزار 516 رہائشی یونٹس کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کافیصلہ کیا، ساڑھے چار سال کے دوران پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مرکز و محور عام آدمی کی بہتری اور فلاح و بہبود رہا ہے،عام آدمی کو بااختیار بنانے اور اس کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ، پہلے صرف شہروں میں مالکانہ حقوق دیئے جاتے تھے لیکن پہلی بار دیہی علاقوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے،پنجاب حکومت غریب نواز ہے ،ریاستی وسائل کارخ غریب کی طرف موڑ دیا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سید ہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ ریپڈ بس سروس منصوبہ شریف برادران کی بد نیتی کے ساتھ ساتھ بدعقلی اور بد نظمی کا بھی شاہکار ثابت ہو ا ہے
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سید ہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ ریپڈ بس سروس منصوبہ شریف برادران کی بد نیتی کے ساتھ ساتھ بدعقلی اور بد نظمی کا بھی شاہکار ثابت ہو ا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون سے ملحقہ سڑکوں کے علاوہ پورے صوبے کی سڑکیں موت کا کنواں بنی ہوئی ہیںلیکن 27 کلومیٹر کے اس منصوبے پر پورے صوبے کے وسائل خرچ کر دئیے گئے ہیں پیلی ٹیکسیوں سے لے کر سستی روٹی تک ن لیگ نے عوام دشمن فیصلہ کئے ہیں آئندہ عام انتخابات میں عوام شریف برداران کے ان منفی مہم جویانہ منصوبوں کی وجہ سے مسترد کر دیں گے، کیونکہ عوام اب میچور ہو چکے ہیں اب وہ ن لیگ کے فریب میں نہیں آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب کے وفد نے علامہ مظہر عباس علوی کی سربراہی میں سینئر مشیر وزیر اعلی پنجاب سینٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہاکہ جب تک پنجاب میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی امکان ہے کہ اہل تشیع مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دیں ،جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف ابھی تک موثر کاروائی نہیں ہوسکی،دہشت گردوں کی فہرستوں کو متوازن بنانے کے لئے عزاداروں اور ہمارے کارکنوں کے نام بھی شامل کردئیے ہیں ،امن کمیٹی میں غیر متعلقہ افراد کے نام شامل کر کے اسے غیر موثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے ،حیدر علی مرزا کاشیعہ علما کونسل سے تعلق نہیں ہے جبکہ لاہور کے صدر سیدآصف علی زیدی نے ڈاکٹر علی حیدراور ان کے صاحبزادے کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی کو حکومت پنجاب کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہاکہ لاہور میں ہونے والے واقعہ کے قاتل گرفتار نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکر ٹری اطلا عات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور انکے اتحادی قومی مجرم ہیں ‘پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ حکمرانوں اور انکے اتحادیوں کے ٹوپی ڈراموں کو اچھی طر ح سمجھتے ہیں ‘ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے وقت پر انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں ‘حکمران اپنی حکو مت بچانے کیلئے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ‘کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ وہ اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ میاں محمد آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے ان سے نجات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے ‘ضمنی انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی اور انکے حواریوں کو شکست دی ہے اور عام انتخابات میں جو بھی پیپلزپارٹی کا اتحادی ہو گا وہ اپنی سیاسی موت مر جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ضمنی انتخابات کے بعد آئندہ انتخابات میں بھی اپنی شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ انتخابات میں تاخیر کی سازشیں کی جا رہی ہیں مگر قوم انکو انتخابات سے راہ فرار کی اجازت نہیں دیگی حکمرانوں کو ہر صورت مقررہ وقت پر انتخابات کروانا پڑ ینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی جلدی انتخابات ہونگے یہ ملک کیلئے اتنا ہی بہتر ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ضیا اللہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے نئی یونیورسٹیاں قائم کر کے اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کئے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں شعبہ تعلیم کو نظر انداز کیا گیا لیکن اب حکومت پنجاب نے اس شعبہ کی طرف خصوصی توجہ دی ہے ،شعبہ تعلیم میں ترقی کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، قیام پاکستان سے اس شعبہ کی طرف توجہ دی جاتی تو ملک میں ڈاکٹر ز،انجینئرز اور دیگر ماہرین کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ،دنیا بھر سے طالب علموں کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کے لئے یہاں آتی لیکن یہ شعبہ نظر انداز کردیا گیا جس سے ہم ماہرین بہت بڑی تعداد میں پیدا نہیں کرسکے،حکومت پنجاب نے اب اس طرف توجہ دی ہے جس کی ہر سطح پر تعریف کی جارہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پابندی کے باوجود ایل ڈی اے میں تعیناتیاں الیکشن کمشن کی ہدایت کی کھلی خلاف ورزی ہے،میاںکامران سیف
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق لاہورکے رہنما میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں سرکاری نوکریوں پر پابندی عائد کیئے جانے کے باوجود ایل ڈی اے میں تعیناتیاںالیکشن کمشن کی ہدایت کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ایل ڈی اے میں45آسامیوں کو مشتہر کرکے 50افراد کو تعینات کرکے نہ صرف قوانین کی دھجیاں اڑائیں گئیںبلکہ الیکشن کمشن کے اقدامات کو بھی چیلنج کیا گیاہے۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کرمسلم لیگ ن لیگ میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی پر ترقیاتی بجٹ کی نوازشات بھی جاری ہیں حالانکہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی گرانٹس جاری کرنے پر پابند ی عائد کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی حلقہ217سے رکن صوبائی اسمبلی رانا بابر حسین کو کروڑوں روپے کے سولنگ، سیوریج اور نالیوں کے منصوبے دیئے گئے ہیں اسی طرح ن لیگ میں شامل ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ216میاں چنوں عامر حیات ہراج کو بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیئے گئے،ن لیگ میں شامل ہونے والے اراکین کو الیکشن سے چند ہفتے قبل کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنا سیاسی رشوت ہے ،پنجاب حکومت کے ایسے اقدامات سے الیکشن کمشن آف پاکستان کی ساکھ متاثر ہورہی ہے اور عوام میں تشویش پائی جاتی ہے الیکشن کمشن آف پاکستان کو ان معاملات کا فوری نو ٹس لینا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت پرتنقید کرنے سے پہلے پرویزالہی کواپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔مسز ملک
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا ہے پنجاب حکومت پرتنقید کرنے سے پہلے پرویزالہی کواپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ۔پنجاب میں مہنگائی کی آگ پرویزالہی نے بھڑکائی جسے موجودہ حکومت بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قاف لیگ والے پرویز مشرف کوسہارا نہ دیتے تو ایٹمی پاکستان بدامنی اورپرائی دشمنی کی آگ میں نہ جلتا ۔پرویزالہی اپنے دور میں عوام کی خدمت کرنے کی بجائے خوشامد یںاور قراردادیں پاس کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جتنے مسائل کا سامنا پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا ہے پرویز مشرف کے دور سے ہزار گنا زیادہ ہے، نام نہاد جمہوریت اور مفاہمت کی بات کرنے والے قوم کو بتائیںکہ5 سالوں میں عوام کے لئے کیا کیا ہے۔مسز ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ آئین کی بالادستی’قانون کی حکمرانی’جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کی آزادی کیلئے کوشش کی۔(ن) لیگ نے ہمیشہ ملکی مفاد کا تحفظ کیا ہے عوامی مفاد کے منافی اقدام پر ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کوانصاف، تعلیم اورصحت سمیت معیاری ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا فرض ہے ۔ سیاسی ومعاشی استحکام کے بغیر مہنگائی اوربیروزگاری پرقابونہیں پایا جاسکتا۔ ۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے قومی ایجنڈے کی روشنی میں پاکستان کومعاشی طاقت بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک قوم کی ترقی کا راز میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے میں ہی مضمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کے استحکام اورجمہوریت کے دوام کیلئے میاں نوازشریف کاساتھ دیں۔آج بھی (ن) لیگ کی پا لیسیوں پر عمل کیا جائے تو ملک سے تمام بڑے بحرانوں کاخاتمہ ہو سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے صنعتیں بند ہوچکی ہیں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں،ملک میں ترقی کے دعوے کرنے والوں نے گلگت بلتستان کو نظر انداز کردیا ،کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں یہاں ایک کلومیٹر بھی سٹرک نہ بنی، اسلام آباد میں رہنے والوں نے ہر وہ علاقہ نظر انداز کردیا جہاں کا مفاد نہیں ہے ،پیپلزپارٹی کے قائدین صرف مفادات کی سیاست کرتے ہیں انہیں کبھی عوام کی پروانہیں رہی ،یہ جھوٹے لوگوں کی جماعت ہے ،جن کا کام صرف اپنا مفاد سمیٹنا ہے ،ملک کے سارے وسائل پیپلزپارٹی کے اپنے عہدیداروں کے لئے ہیں ،اس جماعت کے کارکنوں نے ان وسائل پر قبضہ کررکھا ہے ،ایک طرف یہ لوگ ملکی وسائل لوٹ رہے ہیں تو دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام فاقوں سے مررہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد ا لغفو ر خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ صرف کینڈ ا سے آئے ہوئے ایک شیخ صاحب رہ گئے ہیں،پیپلزپارٹی کی مفاد پرستی اس حدتک بڑھ گئی ہے کہ اس جماعت کے اتحادی بھی اس پر اعتماد کرنے کوتیار نہیں ہیں ،پیپلزپارٹی کے قائدین کو صرف کرسی نظر آتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اس جماعت کے اتحادی بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے لئے ناقابل اعتباد بننے والی یہ جماعت عوام کی کیا خدمت کرے گی ،جس جماعت پر کوئی سیاسی جماعت اعتماد کرنے کو تیارنہ ہو تو عوام اس پر کیسے اعتماد کریں گے ،پیپلز پارٹی ملک کے ہر طبقہ کا اعتماد کھو چکی ہے ،اس جماعت نے اپنا اعتماد اپنی مفاد پرستی کی وجہ سے گنوایا ہے ،یہ جماعت ملک کی سیاست میں تنہا رہ گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرتعلیم سندھ کی جانب سے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی نہ بننے دینے کابیان نہایت ہی افسوناک اورقابل مذمت ہے ، پیپلزپارٹی اپنے وزیرسے اس بیان کی وضاحت طلب کرے،مشاہداللہ خان
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ تعلیم ہرشہری کابنیادی حق ہے ،کسی حکومت یااس کے بااثراہلکارکویہ حق نہیں حاصل نہیں کہ وہ تعلیم کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ڈال سکے ۔انہوں نے کہاکہ وزیرتعلیم سندھ کی جانب سے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی نہ بننے دینے کابیان نہایت ہی افسوناک اورقابل مذمت ہے ۔اپنے ایک بیان میں مشاہداللہ خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنے وزیرسے اس بیان کی وضاحت طلب کرے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآبادکاشمارپاکستان کے تعلیم یافتہ شہروں میں ہوتاہے وہاں پریونیورسٹی کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈالناباشعورعوام کے ساتھ ظلم اورآنے والی نسلوں کے ساتھ دشمنی ہوگا۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ موجودہ صدی علم کی صدی ہے اب روایتی نہیں بلکہ کلاس رومزمیں بھی بیٹھ کرعلم اورثقافت کی جنگ لڑنے کادورہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پہلے توعوام کوبجلی اورگیس سے محروم کرکے پتھرکے دورمیں دھکیلااوراب علم کے دروازوں پرقدغن لگاکرقوم کوجہالت کی تاریکیوں میں ڈبونے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کی مجلس شوری کی بلوچستان اور ملک کی معاشی صورتحال پر قرار دادیں
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی صدارت میں منصورہ میں ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال پر بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد میں حکومت بلوچستان کی نااہلی ، مجرمانہ غفلت ، بدعنوانی کے فروغ اور عوام کے تحفظ میں ناکامی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ عوام کو امن ، عدل و انصاف اور روزگار کی فراہمی کے عادلانہ اقدامات کرے اور آئندہ انتخابات کے لیے ایسا سازگار ماحول تیار کرے جس میں لوگ اپنی مرضی کے نمائندوں کا آزادانہ انتخاب کر سکیں ۔اگر بلوچستان میں انتخابات کے مواقع سبوتاژ کیے گئے تو اس کے نتیجہ میں صرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورا ملک بدامنی اور آئینی بحرانوں سے دوچار ہو جائے گا۔ جماعت اسلامی کی مرکزی شوری نے واضح کیا کہ بلوچستان میں موجودہ بدامنی اور شورش و کشیدگی عالمی قوتوں کی گریٹ گیم کا حصہ ہے ۔ موجودہ حکومت اپنے فرائض سے عہدہ برا نہیں ہو سکتی نہ ہی ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں محض سنسنی خیز انکشافات کر کے اپنی فرض شناسی ثابت کر سکتی ہیں بلکہ ان پر یہ فرض عائد ہوتاہے کہ وہ ہر طرح کے تخریبی عناصر کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کریں اور قانون کے ذریعے انہیں عبرت کا نشان بنادیں ۔ مجلس شوری یہ سمجھتی ہے کہ بلوچستان میں تخریب کاری اور انسانی ہلاکتوں میں دانستہ چشم پوشی کا ارتکاب کیا جارہاہے ۔ یہ طرز عمل نہ صرف پیشہ وارانہ رویے کے خلاف ہے بلکہ ملکی سلامتی کے لیے اٹھائے جانے والے حلف سے بھی کھلا انحراف ہے ۔جماعت اسلامی حکومت وقت کو متوجہ کرتی ہے کہ ایران سے گیس کی درآمد اور گوادر پورٹ کی کامیابی نیز ریکوڈک صوبے اور ملک کی معیشت میں نہایت اہم کردار کے حامل منصوبے ہیں لہذا حکومت سنجیدگی سے ان کی تکمیل اور فروغ پر توجہ دے نیز صوبے میں ایسے حالات پیدا کرنے کے لیے سیاسی و آئینی اقدامات اٹھائے جن کی بدولت اس طرح کے منصوبے کامیاب ہوسکیں اور ان کا فائدہ عوام تک منتقل ہو۔ مجلس شوری صوبے کے عوام سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ قریب آنے والے انتخابات میں ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھیں اور آئندہ نااہل ، بدعنوان اور جرائم کی پشت پناہی کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں بلکہ محب وطن ،اسلام پسند ، امانتدار اور خدمتگار امیدواروں کا انتخاب کریں اس سلسلے میں جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے اور بدعنوان و خائن عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔معاشی صورتحال کے بارے میں منظور کی گئی دوسری قرار داد میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بالخصوص زراعت ، صنعت و تجارت اور مزدوروں کے مسائل میں روز افزوں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ملک کی بگڑتی ہوئی مجموعی معاشی صورتحال کا ناقابل تردید ثبوت خود اکنامک سروے میں سرمایہ کاری کے اعدادو شمار سے عیاں ہے ۔ حقیقی سرمایہ کاری 2011-12 میں جی ڈی پی کا 12.5 فیصد رہ گئی ہے جبکہ 2010-11 میں یہ جی ڈی پی کا 13.1 فیصد تھی اسی طرح سے فکسڈ سرمایہ کاری 2011-12 میں جی ڈی پی کا 10.9 فیصد رہ گئی جبکہ اس سے پچھلے سال 2010-11 میں یہ جی ڈی پی کا 11.5 فیصد تھی ۔ پرائیوٹ انویسٹمنٹ 2011-12 میں جی ڈی پی کا 7.9 فیصد رہ گئی جبکہ 2010.11 میں یہ جی ڈی پی کا 8.6 فیصد تھی ۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 2011-12 میں صرف 668 ملین ڈالر رہ گئی جبکہ 2010-11 میں یہ 1293 ملین ڈالر تھی ۔ گویا نصف بیرونی سرمایہ کاری ملک سے واپس چلی گئی ۔ انسانی غربت کے انڈیکس کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے 108 ملکو ں میں سے 77 ویں نمبر پر ہے اور انسانی نشو و نما (ہیومن ڈیویلپمنٹ) کے انڈیکس پر پاکستان دنیا کے 177 ممالک میں سے 136 ویں نمبر پر ہے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیاہے کہ بجٹ خسارے کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب تک سرمایہ دار،جاگیردار اور وڈیرے اقتدار پر قابض ہیں عوام کو حقیقی نمائندے نہیں مل سکتے۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر
لاہور( جی پی آئی)) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہر دن قوم پر بھاری ہوچکا ہے۔شفاف اور منصفانہ انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔بے روزگاری،لاقانونیت،مہنگائی ،ڈرون حملے اور کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔ ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔حکمرانوں کی غیردانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ہزاروں صنعتی یونٹس بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے فاقوںسے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایوان صدر سے لے کر نیچے تک ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ جب تک لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب نہیں کیا جا ئے گا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں نہ بنائیں جن سے ملک و قوم کو نقصان ہو۔لوگ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں۔ناقص حکمت عملی کے باعث عوام الناس میں نا امیدی و مایوسی پھیل رہی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ قوم نا اہل ،کرپٹ اور امریکی غلام حکمرانوں کو مسترد کردے۔انہوںنے کہاکہ مفاہمت کے نام پر آتے جاتے اتحادی اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ غفلت اور بد عنوانی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔بیوروکریسی بے لگام اور سیاسی قیادت بے حس ہوچکی ہے ان کی ترجیحات میں عوام کے مسائل اور مصائب کہیں نظر نہیں آتے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ باکردار اور محب وطن قیادت کے فقدان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام امریکی غلا م حکمرانوںکے خلاف جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ جب تک سرمایہ دار،جاگیر دار اور وڈیرے اقتدار پر قابض ہیں عوام کو حقیقی نمائندے نہیں مل سکتے ۔میڈیا مثبت کردار اداکرتے ہوئے عوام میں ووٹ کی طاقت کو اجاگر کرے تاکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں حقیقی نمائندے منتخب ہوکر اسمبلیوں میں آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)صوبائی وزیر زراعت و آبپاشی ملک احمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شعبہ زراعت میں 63ارب روپے سے ایسے مثالی منصوبے اورسکیمیں مکمل کیں ہیں جن سے کاشتکار خوشحال ہوا ہے ان میں 30ہزار کاشتکاروں کوگرین ٹریکٹر کیلئے 2لاکھ روپے فی ٹریکٹر کی سبسڈی ، ایک ارب روپے کے زرعی آلات، بائیو گیس یونٹ پر
سبسڈی، پانی کی بچت کیلئے پختہ کھال ، ڈرپ ایریگیشن سسٹم ، لیزر لینڈ لیولرپر سبسڈی، ٹنل فارمنگ، مارکیٹ تک کاشتکاروں کی رسائی ،نہری پانی کے ذریعے 2کروڑ 10لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنا اورکاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا شامل ہیں جس کا مقصد فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ اور کسان کو اس کی محنت کا بھرپور فائدہ پہنچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مظفر گڑھ کوٹ ادو کے موضع ڈوگرمنڈا میںسولرانرجی سے چلنے والے ٹیوب ویل کا افتتاح کرنے کے بعد کاشتکاروں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ ترجیحی بنیادوں پر شعبہ زراعت پر توجہ دی اور پنجاب کو گندم کی فصل میں خود کفیل بنایا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اورشعبہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر سال ٹارگٹ سے زیادہ کاشتکاروں سے گندم خرید کی کسانوں کو گندم کی معقول قیمت فراہم کی گئی، اس سال 40لاکھ ٹن گندم خرید کی جائے گی، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پنجاب میں گندم کی80من فی ایکٹر پیداوار حاصل کی گئی۔کپاس کی فصل میں بی ٹی کی 17اقسام متعارف کرائیںجو بیماریوں سے پاک ہیں انہوں نے کہا کہ سائنس کی ترقی سے شعبہ زراعت میں بھی جدت آگئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر سولر سسٹم پاکستان میں تیار کیے جائیں تو مقامی کاشتکاروں کو سستے مل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی اور ڈیزل کے بڑھتے ہوئے نرخوں کی وجہ سے شعبہ زراعت سے تعلق رکھنے والے کسان پریشانی کاشکار ہیں قبل ازیں مقامی زمیندار ڈاکٹر سعید ربانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہماراعلاقہ ریتلا ہے جہاں پختہ کھالوں کی اشد ضرورت ہے ، پانی کی بچت کیلئے ڈرپ ایری گیشن کو اپنانا ضروری ہے زراعت کے شعبہ میں مستقبل سولر سسٹم کا ہے ، ڈیزل مہنگا پڑتاہے حکومت سولر سسٹم پر سبسڈی فراہم کرے تو پانی کے مسائل حل ہوسکتے ہیںاس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ظفراللہ سندھو نے کہا کہ پختہ کھال بنانے سے پانی کی بچت ہوتی ہے ڈرپ ایر گیشن سسٹم کا اپنا کر پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، لیزر لینڈ لیول کے ذریعے زمین کو ہموار کرکے پانی لگایا جائے تو پانی کی بچت ہوسکتی ہے، حکومت پنجاب لیزر لینڈ لیولر پر 60فی صد سبسڈی فراہم کر رہی ہے، ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ ڈاکٹر صغیر نے بتایا کہ ہماری معیشت کا زیادہ تر انحصار کپاس کی فصل پر ہے پاکستان کپاس کی فصل سے 54فی صد زرمبادلہ کماتاہے، کاشتکار کپاس کی فصل کاشت کرتے وقت اچھی ورائٹی کاشت کریں تو فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتاہے، سیمینار میں سولر انرجی کمپنی کے نمائندے محمد یاسین نے سولر انرجی سسٹم کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل کے ذریعے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکتا ہے،بعد ازاں صوبائی وزیر نے سعید فارم پر
پختہ کھال اورسولر انرجی سے چلنے والے ٹیوب ویل کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر مقامی کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ لائیوسٹاک میں ڈینگی مکائومہم کے تحت لارواکے خاتمے کے لیے آگاہی مہم کاآغاز
لاہور (جی پی آئی) محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی کے خاتمہ کے لیے تمام دفاترمیں کام کرنے والے عملہ کی آگاہی کے لیے آج اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر خصوصی آگاہی مہم کاآغازکیاگیاہے اور لائیوسٹاک کمپلیکس -16کوپرروڈ لاہور میں تمام عملہ کو آگاہی ڈاکومنٹری دکھانے کے لیے پلانری ہال میں ایک سیمینار کا اہتمام کیاگیااس کے علاوہ کیمپس کے تمام مقامات پر آگاہی بینرزآویزاں کئے گئے۔محکمہ لائیوسٹاک کے تمام ڈائریکٹوریٹس کے اردگرد پلاٹ،دفاتر،چھتیں وغیرہ صاف کی گئیںاورجہاں کہیں پانی کھڑاتھا اسے بھی ختم کیاگیا۔ اس موقع پرسیکرٹری لائیوسٹاک محمد عرفان الہی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈاکٹرمحمدنوازسعیدڈائریکٹرجنرل (توسیع )نے عملہ سے مل کر ایک آگاہی واک کابھی انتظام کیاگیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرشاہدحسین بخاری ڈائریکٹراینیمل ڈیزیزرپورٹنگ اینڈ سرویلنس اوراسٹیٹ آفیسر کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ تمام کیمپس میں مچھراورلاروا مارنے کے لیے مثرسپرے کا باقاعدگی سے انتظام کریں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک محمدعرفان الہی کی ہدایات کے مطابق تمام ریجنل ڈائریکٹرزاورڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران کوضروری ہدایات اورآگاہی ڈاکومنٹری کی کاپیاں بھی ارسال کی گئیں تاکہ وہ پنجاب بھر کے تمام دفاتر،ہسپتالوںاوردیگراداروںمیںڈینگی کی روک تھام اورعلاج و معالجہ بارے آگاہی مہم کاآغاز کریںاوراس سلسلے میںضروری بینرز اوربروشرتیارکرکے عملہ میں تقسیم بھی کئے جائیں۔ بعدمیںڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے لائیوسٹاک کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اورصفائی کے معیارکوبرقراررکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ تمام ڈائریکٹوریٹس میں ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے فوکل پرسن مقرر کئے گئے۔علاوہ ازیں سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایت پرڈاکٹرظفرجمیل گِل ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)کی سربراہی میں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ اورفٹ اینڈمائوتھ انسٹیٹیوٹ میں ڈینگی بخارکوکنٹرول کرنے اورلارواختم کرنے کے لیے اجتماعی سرگرمیاں زیرِعمل لائیں گئیں اورپولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں بھی آگاہی واک کاانتظام کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبہ بھر میں شجرکاری مہم موسم بہار2013کا آغاز ہو گیا
لاہور (جی پی آئی)صوبہ بھر میں شجرکاری مہم موسم بہار2013کا آغاز ہو چکا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس مہم کیلئے 18ملین کا حدف مقرر کیا ہے۔ جو کہ سرکار ی رقبہ جات ، پرائیویٹ زمینوں، افواج پاکستان اور مختلف سرکاری محکمہ جات ، (سکول ، کالجز، یونیورسٹیوں) میں لگائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات پنجاب نے 265سیل پوائنٹس قائم کئے ہیں جہاں پر 20.65ملین پودہ جات و قلمات رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔ محکمہ جنگلات کا پبلسٹی و ایکسٹینشن ونگ اِس سلسلہ میں مختلف مقامات پر پودے لگانے کی تقاریب کا انتظام کر رہا ہے۔ اور اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں لیکچر ز وغیرہ کا بندوبست بھی کیا ہے۔اس سلسلہ میںمحکمہ جنگلات پنجاب کے تعاون سے ڈی سی او لاہور نے اپنے آفس کے لان میں پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا ۔ جسمیں انہوں نے کہا کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پودے لگائیں خصوصا تعلیمی اداروں کے سربراہاں اپنے اداروں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹاون شپ یوتھ ہاکی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آئیڈیل پارک کھوکھر ہاکی سٹیڈیم میں تر بیتی کیمپ کا انعقاد ہوا
لاہور (جی پی آئی)ٹاون شپ یوتھ ہاکی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آئیڈیل پارک کھوکھر چوک کالج روڈ پرنواز شر یف ہاکی سٹیڈیم میں تر بیتی کیمپ کا انعقاد ہوا جس کو دیکھنے کے لئے مقامی افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی اس مو قع پر ٹاون شپ یوتھ ہاکی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین الحاج محمد بشیر ،صدر چوہری معراج دین ، اور جنرل سیکرٹری محمدحسین شیخ نے کہا کہ حکومت قومی کھیل ہاکی کو علاقائی سطح پر فروغ دینے کے لئے حکومتی سر پر ستی میں اقدامات کئے جائیں تاکہ قومی کھیل ہاکی کو یونین کونسل کی سطح پر فروغ مل سکے انہوں نے کہا کہ نواز شر یف ہاکی سٹیڈیم میںآسٹروٹرف گراونڈ لگائی جائے تاکہ کھیلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی سہولیات مل سکیں انہوں نے کہا کہ تین مارچ سے اس اسٹیڈیم میں قائداعظم انٹر کلب ہاکی ٹونامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف لاہور سے آٹھ کلبوں کی ٹیمیں حصہ لے نگی اور یہ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس طر ح کے ٹورنامنٹ سے علاقائی سطح پر ہاکی کو فروغ کے ساتھ ساتھ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا جو کہ قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے اہم کر دار ادا کر سکے گا اس مو قع پر فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری چوہدری خالد رسول اقبال سمیت دیگر عہدیدران نے ٹاون شپ یوتھ ہاکی ویلفیئر سوسائٹی کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ،مبارک باد پیش کی اور سینئر کوچ قومی ہاکی ٹیم چوہدری اختر رسول نے نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کر وانے پر شکر یہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ الیکشن کے لئے عوام نے تحریک انصا ف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے:فضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما سلونی بخاری اور انٹر پارٹی الیکشن علامہ اقبال ٹاون سے امیدوار برائے نائب صدر فضہ ذیشان نے مشتر کہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے عوامی جماعت ہو نے کا ثبوت دیتے ہوئے پارٹی الیکشن کر وائے ہیں اور آئندہ الیکشن کے لئے عوام نے تحریک انصا ف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بد ترین دہشت گر دی کے خلاف پیپلز پارٹی اور کرپٹ اتحادیوں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور آئے روز معصوم افراد کو دہشت گردوں کے ہاتھوں جانیں گنوانہ پڑ تی ہیں جو کہ قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے مگر عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے اقتدار میں آنے والوں نے عوامی مینڈیٹ کی ہر سطح پر تو ہین کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں میں عوامی مسائل کو حل کر وانے اور دہشت گر دی کی روک تھام کی صلاحیت نہیں ہے تو ان کو آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے کیو نکہ اب وہ دور نہیں رہے جب آپس میں مل بیٹھ کر کرپٹ حکمران اتحاد بنا لئے جاتے تھے کیو نکہ اب تحر یک انصاف کا ٹھاٹھے مارتا عوامی سمندر کرپٹ حکمرانوں کو ڈبوتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کر نے میں اپنا کر دار ادا کر ئے گا انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام پاکستان تحریک انصا ف کر ئے گی اور ہر سطح کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کرپٹ اتحاد صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے بنا ئے گئے ہیں اور عام کے لئے آج تک کچھ نہیں کیا گیا بلکہ دہشت گردی ،بے روزگاری ،بجلی ،گیس بحران کے تحفے عوام کو دئیے گئے ہیں جو کہ حکمرانوں کے لئے شرم کی بات ہے ان تمام مسائل کا حل تبدیلی ہے جو کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں لیکر آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27 فروری کو جنرل کونسل صوبائی عہدیدار اور 28 فروری کو مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کریگی ، بشارت راجہ
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ایک جمہوری جماعت ہے ہمیشہ الیکشن کے ذریعے عہدیداروں کو منتخب کیا گیا پارٹی میں ہر سطح پر انتخابی عمل جوش و خروش سے جاری ہے،27 فروری کو صوبائی جنرل کونسل صوبائی عہدیدار اور 28 فروری کو مرکزی جنرل کونسل مسلم لیگ ہائوس اسلام آبادمیں مرکزی عہدیدار منتخب کرے گی ، محمد بشارت راجہ ، ناصر محمود گل،میاں عبدالستار ایڈووکیٹ ، رانا محمد ریاض و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مسلم لیگ ہائوس میں انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اس دوران صوبہ کے مختلف اضلاع کے عہدیدار اور جنرل کونسل کے اراکین نے ان سے ملاقات بھی کی ،اتوار چھٹی والے دن بھی مسلم لیگ ہائوس میں انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں، چیئرمین الیکشن ٹریبونل پنجاب عالمگیر ایڈووکیٹ کی ہدایات کے مطابق یونین کونسل تحصیل اور ضلعی سطح پر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصا ف انٹرپارٹی الیکشن میں عام عوام نے حصہ لیا ہے :ملک کرامت علی کھوکھر
لاہور (جی پی آئی)پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے ملک کرامت علی کھو کھر نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف انٹرپارٹی الیکشن میں عام عوام نے حصہ لیا ہے اور اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصا ف حقیقی جمہوری اور عوامی جما عت ہے اور تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہو گیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ریکارڈ قائم کر نے والے سیاسی اتحادیوں کا آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے احتساب کر ینگے اور غربت ،بے روزگاری ،لا قانونیت ،اور مہنگائی کر وانے میں اہم کر دار ادا کر نے والوں کو ووٹ کی طاقت سے نکال باہر کر ینگے کیو نکہ اب تحریک انصا ف کے سوا عوام کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف نے عوام کو جس طرح ووٹ کی طاقت کے بارے میں آگاہ کیا اور تحریک کی سٹریٹ پاور میں اضافہ ہوا وہ صرف تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کی وجہ سے کیا گیا جو کہ اب سونامی بن کر سامنے آگیا ہے جس میں کر پٹ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے مگر بد قسمتی سے کر پٹ حکمرانوں نے عوام سے بنیادی ضر وریات ہی چھین لی ہیں اور لوڈشیڈ نگ جسے مسائل کو مستقل کروادیا ہے جو کہ پاکستان کی عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں نچلی سطح سے لیکر مرکزی قیادت تک عام عوام کے نمائندے موجود ہیں اور جنرل الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کر نے کے لئے عوام کا سمندر تیار ہے جو کہ سسٹم کو درست کر نے کے لئے ووٹ کی طاقت استعمال کر ئینگے اور جیت تحریک انصا ف کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی خدمت کمیٹی لاہور کی جانب سے شاہدرہ میں سابق ڈپٹی مہر لاہو ر الحاج محمد امین بٹ مرحوم کی یاد میں تقر یب کا انعقاد کیا
لاہور (جی پی آئی) عوامی خدمت کمیٹی لاہور کی جانب سے شاہدرہ میں سابق ڈپٹی مہر لاہو ر الحاج محمد امین بٹ مرحوم کی یاد میں تقر یب کا انعقاد کیا گیاجس میں بطور مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کونسل کے ممبر اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے شر کت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے لئے الحاج محمد امین بٹ کی خدمات سارا لاہور جانتا ہے اور اس کو کسی صورت نذر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ احباب ا ہسپتال ،فری ڈسپنسری ،اجتماعی شادیاں ،اور بہت سے فلاحی کاموں کی بنیاد انہوں نے رکھی تھی جو کہ اب تک چل رہا ہے اور احباب اہسپتال پر 400سو بیڈ اور جدید سہولیات سے آراستہ اے کیو خان اہسپتال کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو کہ لاہور بھر کے عوام کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لاہور کی عوام کے لئے الحاج امین بٹ کے گھر کے دروازے کھولے ہیں اور عوامی مسائل کو اپنے مسائل سمجھا ہے اور حل کر نے کے لئے ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور کی عوام جانتی ہے کہ سارا سال عوام کی خدمت کے لئے موجود رہنے والوں کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے اور آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی ہو گی اس مو قع پر عوامی خد مت کمیٹی کے چیئر مین اور سابق کو نسلر حاجی شکیل و دیگر عہدیدارن نے الحاج محمد امین بٹ مرحوم اور مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما الحاج قیصر امین کو عوام کے لئے دن رات خدمات پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے بھاری تعداد میں کارکنان نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرواتے ہوئے قیصر امین بٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔