رہنما مسلم لیگ ن سید نورالحسن شاہ آف کلیوال سیداں نے ڈنگہ میں عوامی رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے

ڈنگہ (جی پی آئی)رہنما مسلم لیگ ن سید نورالحسن شاہ آف کلیوال سیداں نے ڈنگہ میں عوامی رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جلسہ کو کامیاب بنا کر اہل ڈنگہ نے سید منظور حسین شاہ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے ۔ ہم نے ڈنگہ میں اس سے پہلے ڈیرہ اسلئے نہیں بنایا کیونکہ جو میاں طارق محمود کا ڈیرہ ہے ہم اسے اپناہی سمجھتے ہیں ۔ ہم ڈیرہ اسے سمجھتے ہیں جہاں غریب لوگوں کی آواز سنی جائے ۔ ہم ڈیرے صرف سیاست چمکانے کے لئے نہیں بناتے ہمارے ڈیروں کے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہ قبضہ گروپوں میں شامل ہیں نہ ان سے کوئی تعلق رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہم نے انصاف کیا اور حق سچ کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانگنے کے عادی نہیں اور نہ کبھی ٹکٹ مانگا ہے ۔ اس دفعہ بھی پارٹی قیادت نے خود بلا کر ٹکٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ این اے 106کا ٹکٹ سادات خاندان کے پاس اور ایم پی اے کا ٹکٹ میاں طارق محمود کے پاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہ جو بھی فیصلہ کریں گے عوام کی مشاورت سے کریں گے ۔ یہ حکومت پیپلزپارٹی کی نہیں بلکہ زرداری ٹولہ کی تھی ۔ انہوں نیکہا کہ ہم برسراقتدار آ کر سب سے پہلے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر بدھ کو ڈیرہ ڈنگہ پر عوامی مسائل سنا کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل ڈنگہ کی کھوئی ہوئی عزت ان کو واپس دلائیں گے ۔ ہم نے نہ کبھی غداری کی ہے اور نہ غداری کرنے والوں کی حمایت کی ہے۔