سہیل نواز خان نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ہمارا ضلع اور تحصیل کا سارا پینل امیدوار برائے صدر ضلع گجرات نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور دیگر ورکرز سے مکمل رابطے میں ہے

لالہ موسی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور نامزد امیدوار سیکرٹری پولیٹیکل ٹرینگ ضلع گجرات سہیل نواز خان نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ہمارا ضلع اور تحصیل کا سارا پینل امیدوار برائے صدر ضلع گجرات نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ۔

سابق جنرل سیکرٹری ضلع گجرات “کی پر خلوص اور ایماندار نہ قیادت میں ضلع گجرات کے تمام نظریاتی ورکرز سے مکمل رابطے میں ہے ۔اور تمام نظریاتی ورکرز نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کو ان کی قیادت میں متحد ہونے کی مکمل یقین دہانی کرا رہے ہیں ۔کیونکہ وہ جانتے ہیں ۔

ہمارا پینل ضلع گجرات کا سب سے پرانا اور ایمانداری سے کام کرنے والا پینل ہے ۔سہیل نواز خان نے مزید کہا کہ انشا اللہ تعالی ہمارا پینل جیت کر پوری ایمانداری سے پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات میں وہ تاریخی کام کرے گا جو کہ سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔