امیدواروں پر حملوں کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے: ثروت قادری

Sarwat Qadri

Sarwat Qadri

لاہور(جیوڈیسک)سنی لاہور اتحاد کونسل کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے الیکشن کمیشن کو امیدواروں پر حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ کہتے ہیں شفاف انتخابات کے لئے چاروں صوبوں میں فوج تعینات کی جائے۔

لاہور سنی اتحاد کونسل کے کارکن خرم قادری کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک دہشتگردی کیخلاف لڑتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن واقعی شفاف انتخابات کروانا چاہتا ہے تو سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے۔ سنی تحریک کے سربراہ نے سابق پنجاب حکومت کو دہشتگردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے رحمان ملک کے الزام کی تائید بھی کی۔