سرمائے کی قلت دور کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی حکومتی بلز کی خریداری

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) کراچی منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں حکومتی بلز کی خریداری کی۔ اسٹیٹ بینک نے تین سو پینتیس ارب روپے فراہم کرنے کے لئے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژڑی بلز کی سات روز کے لئے خریداری کی۔

خریدے گئے بلز پر شرح منافع نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد سالانہ کے حساب سے ادا کیا جائیگا۔ سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے چار سو ستاون ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کرنے کی پیشکش فراہم کیں۔