کار حادثے میں ہلاکت: سلمان خان کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی کی عدالت میں بھارتی اداکار سلمان خان کے خلاف کارحادثہ کیس کی سماعت آج ہو گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیشن کورٹ نے سلمان خان کی درخواست پر عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات اور ثبوتوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

بھارتی عدالت، کیس میں سلمان پر فرد جرم عائد کر چکی ہے۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28 ستمبر 2002 کو ممبئی میں اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر چڑھا دی تھی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے تھے۔