اداکارہ وینا ملک اور اسد بشیر کے نکاح کی تصاویر جاری

Veena Malik, Asad Bashir

Veena Malik, Asad Bashir

دبئی (جیوڈیسک) وینا ملک کے اسد بشیر سے نکاح کی تصویریں منظر عام پر آ گئی ہیں، وینا ملک کے نکاح میں ان کا حق مہر ایک ہزار ریال رکھا گیا ہے، جو ان کے شوہر اسد بشیر نے ادا کر دیا ہے۔

وینا ملک اور بزنس مین اسد بشیر کچھ دن پہلے دبئی کی عدالت میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ نکاح نامے کے مطابق وینا ملک کا حق مہر ایک ہزار ریال تھا جو اسد بشیر نے وینا کو ادا کیا۔

وینا ملک اور ان کے شوہر ان دنوں دبئی میں ہیں۔ وینا ملک نے بتایا کہ انھوں نے اور ان کے شوہر نے معروف عالم دین مولانا مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ وینا ملک کے مطابق مذہبی رہ نما مولانا طارق جمیل نے وینا اور ان کے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔