پلے بیک سنگر اودے ابہانو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Udaya Bhanu

Udaya Bhanu

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ پلے بیک سنگر کے پی اودے ابہانو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اودے ابہانو کی عمر 77 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے علالت کے باعث فلم انڈسٹری سے بھی دور تھے۔

اودے ابہانو نے ملیالم سینماء کے لئے متعدد گانے گائے جن میں زیادہ تر سپرہٹ ثابت ہوئے۔ وہ علالت کے باعث ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ دم توڑ گئے۔