کیتھرین ایشٹن کی صدر محمد مرسی سے نامعلوم مقام پر ملاقات

Catherine Ashton

Catherine Ashton

یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی سے نامعلوم مقام پر ملاقات کی۔ ایشٹن نے کہا کہ مرسی خیریت سے ہیں لیکن وہ کس مقام پر ہیں اسکا انہیں علم نہیں۔

کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ ان کی مرسی سے دو گھنٹے کی ملاقات ہوئی لیکن انہوں نیاس ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔ محمد مرسی کو جہاں بھی رکھا گیا ہے وہاں انہیں ٹیلویژن اور اخبارت تک رسائی ہے اور وہ مصر کے حالات سے پوری طرح باخبر ہیں۔

دوسری جانب محمد مرسی کی حمایت میں ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور مطالبہ کیا کہ سابق صدر کو جلد بحال کیا جائے۔ خواتین نے ایشٹن کے دورہ مصر اور فریقین کے درمیان بحالی کی کوششوں کو نام نہاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ہمیں منتخب اور جمہوری اقتدار واپس چاہئے جو ہم نے انتھک جدوجہد سے حاصل کیا تھا۔

کچھ اطلاعات کے مطابق کیتھرین ایشٹن کو محمد مرسی سے ملاقات کے لیے ایک ہیلی کاپٹر میں لے جایا گیا۔ جس سے اشارہ ملتا ہے کہ انہیں قاہرہ سے باہر کسی مقام پر رکھا گیا ہے۔ بیرنس کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ محمد مرسی کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی لیکن جو مرسی نے ان سے کہا ہے وہ اسے دہرانے کی کوشش نہیں کریں گی۔