سیمنٹ سے لوڈ ٹرالہ بھمبر بائی پاس روڈ پر الٹ گیا مزدور جاں بحق

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سیمنٹ سے لوڈ ٹرالہ بھمبر بائی پاس روڈ پر الٹ گیا مزدور جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سیمنٹ سے لوڈ ٹرالہ نمبری gzr1305جسے ناصر نامی ڈرائیور ساکن رجوئیاں ایبٹ آباد چلا رہا تھا ٹرا لہ ٹیکسلہ سے سیمنٹ لے کر مجاہد سنٹر بھمبر جا رہا تھا ٹرک ڈرائیور نے ٹرک سے سیمنٹ اتار نے کے لئے کھاریاں سے عاشق نامی مزدور کو سیمنٹ اتار نے کے لئے سا تھ لا یا تھا ٹر ک بھمبر بائی پاس روڈ پر جب مجاہد سنٹر کے قریب پہنچا تو سڑک کے ایک کنا رے پر ٹیلی فون کی تاریں بچھا نے کے لئے کھدا ئی کی گئی تھی۔

مٹی روڈ او پر ڈال رکھی تھی روڈ مٹی ڈالنے کی وجہ سے تنگ ہو گئی تھی ڈرائیور نے ٹرالہ روڈ کے دوسر ے کنارے کے سا تھ سے گزارنے کی کوشش کی تو سٹرک کنارہ ٹرک کا لوڈ براشت نہ کر سکا اور کنارہ بیٹھ جانے سے سیمنٹ لے لوڈ ٹرالہ نا لے میں الٹ گیا۔

جس سے مزدور عاشق حسین جس کی عمر تقریباً 45سال ہے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرک ہسپتال بھمبر پہنچا دیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بھمبر کے ایس .ایچ او طارق سلہر یا ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور واقع کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی