سینٹرل جیل سکھر میں سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا

Central Jail

Central Jail

سکھر (جیوڈیسک) سینٹرل جیل سکھر میں پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ سینٹرل جیل سکھر کی انتظامیہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات موصول ہوگئے ہیں، جس کے مطابق پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

سینٹرل جیل سکھر میں 20 ،21 اور 22 اگست کو مرحلہ وار تین قیدیوں کو پھانسی کی سزا دی جانی تھیں، پھانسی کی سزا پانے والوں میں دو کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ کالعدم تنظیموں کے قیدیوں کو پھانسی کی سزا کے حکم کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی۔