گیریژن کمانڈر ملتان میجر جنرل عمر فاروق کا اکبربند کا دورہ

Major General Omar Farooq

Major General Omar Farooq

ملتان (جیوڈیسک) گیریژن کمانڈر ملتان میجر جنرل عمر فاروق درانی نے اکبر بند کا دورہ کیا اور فوج کی جانب سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ میجر جنرل عمر فاروق درانی نے کشتی میں بیٹھ کر گرے والا، نواب پور سمیت متعدد زیر اب آنے والے علاقوں کا دورہ کیا۔

اور امدادی سرگرمیوں میں شامل فوجی جوانوں کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر میجر جنرل عمر فاروق نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انھیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ایس پی ار کے مطابق ملتان میں فوج کی دو، شجاع آباد اور جلال پور میں ایک، ایک کمپنی تعینات کی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔