یوکرین کا روسی میجر جنرل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Russian Major General

Russian Major General

کیف (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین نے جنگ کے دوران روسی میجر جنرل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روسی میجر جنرل وتالی گریسموف خارکیف کے قریب یوکرینی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔جھڑپ میں متعدد دیگرروسی فوجی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ روسی میجر جنرل چیچنیا اورشام میں بھی روسی فوجی آپریشن میں شریک تھے۔روس نے میجر جنرل کی ہلاکت کی اطلاعات پرکوئی ردعمل نہیں دیا۔

دوسری جانب یوکرین پرشدید روسی شیلنگ کے باعث شہریوں کا محفوظ مقامات کی جانب انخلا رک گیا۔یوکرین میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ ماریپول شہرمیں خوراک اورپانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس اوریوکرین کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں کوئی خاص پیشرفت نہ ہو سکی۔