چگوجرانوالہ : نجی ہسپتالوں میں سرکاری ادویات کی فروخت کا انکشاف

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے نجی ہسپتالوں میں سرکاری ادویات اور دیگر آلات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ گوجرانوالہ کشمیر روڈ پر واقع نجی ہسپتال کے سٹور روم میں ڈی ٹی ایل کی منظوری کے بغیر غیر معیا ری ادویات اور سرکاری مونو گرام والے ڈرپ سیٹ اور برینولا کی بڑی تعداد سٹاک کی گئی ہے۔

جو ہسپتا ل میں آنے والے مریضوں کو فروخت کی جا رہی ہیں تاہم محکمہ صحت اس سے لاعلمی ظاہر کر رہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ ادویات باضابطہ طور پر خریدی گئی ہیں اور ان کے پاس ریکارڈ بھی موجود ہے۔