چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کوٹلہ کا حمزہ شہباز ‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے اعزاز میں ایم این اے حمزہ شہباز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے اکبر ز کنارہ پہنچنے پر پُرجوش استقبال کیا

گجرات (سٹاف رپورٹر)چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کوٹلہ کا حمزہ شہباز مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے اعزاز میں ظہرانہ نو منتخب ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اورایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ و دیگر نے سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ایم این اے حمزہ شہباز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے اکبر ز کنارہ پہنچنے پر پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کے حکومتی سیٹ اپ سمیت دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امجد فاروق اسلم خان چوہدری فراز چوہدری مظہر اقبال فتح پور خان اسلم خان سرائے عالمگیر،راجہ شفیق بھولا،عبدالقیوم بھٹی کھاریاں،چوہدری محسن لنگڑیال،راجہ سجاد حسین صدر یوتھ ونگ حلقہ پی پی 115،ملک عبدالغنی بھنڈ گراں،چوہدری سعید شام پور،چوہدری افضل بہورچھ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔