چوہدری عابد رضا کا ایم این اے منتخب ہونا حلقہ این اے107 کے عوام کی خوش قسمتی ہے : میاں عطا اللہ

کھاریاں : ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت میاں عطا اللہ آف مہمند چک نے کہا کہ چوہدری عابد رضا کا ایم این اے منتخب ہونا حلقہ این اے107 کے عوام کی خوش قسمتی ہے وہ حلقہ کی پسماندگی کاخاتمہ کرکے تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی کا عزم لیکر نکلے ہیں۔

وہ پسماندگی کاخاتمہ کرکے حلقہ کی مثالی حلقہ بنانے میں اپنا رول اداکریں گے چوہدری عابدرضا عوام کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور عوام کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اس لئے ہمیں امید ہے کہ وہ عوامی مسائل کو دلجوئی سے حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

پارلیمنٹ میں بھی عوام کے حقوق کی آواز بلند کریں گے جس طرح انہوں نے حلقہ پی پی 115 کی تعمیروترق میںاپنا نمایاں کردار ادا کیا انشا اللہ وہ حلقہ این اے 107 میں بڑھ کر شاندار خدمات سرانجام دیں گے۔