چودھری نثار کل دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن و امان کے لیے وفاق سندھ حکومت کی مدد کیسے کر سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نثار علی خان کل دوروزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ چودھری نثار علی خان اپنے دورے میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کریں گے۔

چودھری نثار امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلی اور گورنر سندھ سمیت ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلی افسران بھی شرکت کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔