کراچی میں بدامنی، چوہدری نثار آج شہر قائد پہنچیں گے

Ch Nisar

Ch Nisar

کراچی (جیوڈیسک) میں امن و امان کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے، سندھ حکومت کی مدد پر تبادلہ خیال کے لئے وزیر داخلہ نثار علی خان آج کراچی پہنچیں گے۔ چوہدری نثار علی خان اپنے دورے میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کریں گے۔

چوہدری نثار امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلی اور گورنر سندھ سمیت ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلی افسران بھی شرکت کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔