چوہدری نور احمد خاں نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

مصطفی آباد : چوہدری نور احمد خاں نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ماضی میں بھی عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور آئندہ بھی عوام کے مسائل کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

چوہدری نور احمد خاں سابقہ نائب ناظم، تفصیلات کے مطابق سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد خاں نے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میں کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماضی میں عوام کی بھر پور خدمت کی ہے۔

آئندہ بھی ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر عوام کی دہلیز پر حل کریں گے۔ مجھے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔