یوٹیلٹی سٹور کلر کہار کے عملے کی بدتمیزیاں عروج پر عوام خوار ہونے لگے

بوچھال کلاں : یوٹیلٹی سٹور کلر کہار کے عملے کی بدتمیزیاں عروج پر عوام خوار ہونے لگے تفصیل کے مطابق عوامی وفد نے شہزادہ قمرالحس کی سربراھی میں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ کلر کہار یوٹیلٹی سٹور میں عملہ انتہائی بدتمیز ہے۔

انہوں نے انچارج امجد بلوچ کا نام لے کر بتایا کہ وہ سٹور پر خریداری کے لئے آنے والوں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے وہ خواتین کا بھی احترام نہیں کرتا جس کی وجہ سے مذکورہ سٹور پر آنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔