چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا یونین کونسل لنگڑیال ،ملکہ اور ٹھوٹھہ رائے بہادر کا کامیاب دورہ

ملکہ : چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا یونین کونسل لنگڑیال ،ملکہ اور ٹھوٹھہ رائے بہادر کا کامیاب دورہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے یونین کونسل لنگڑیال کے گاؤں لنگڑیال اور بنگیال کا دورہ کیا لنگڑیال میں اور بنگیال میں چوہدری بہادر خان نے برادری سمیت حمایت کا اعلان کیا موضع ملکہ میں ماسٹر افتخار اور حاجی طالب سمیت گاؤں کی سرکردہ برادریوں نے حمایت کا اعلان کیا۔

موضع بھروٹ میں راجہ افتخار اور راجہ نعیم نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا پنجوڑیاں میں ملک عبداللہ نے اور ڈوگہ میں ملک اشفاق اور ملک رفیع نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا موضع مہیڑ میں صوبیدار رزاق،راجہ طفیل اور راجہ عبدالرحمن نے ساتھیوں اور برادری سمیت حمایت کا اعلان کیا۔

ٹھوٹھہ رائے بہادر میں راجہ عزیز اور سابق چیئرمین راجہ جمروز نے برادری سمیت حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر راجہ سجاد حسین پنڈی ہاشم ،ملک عبدالغنی بھنڈگراں ،باوا گوگا نتھیہ،فہیم عباس کلیاں، راجہ فضل الرحمن مکوال، چوہدری محمد عباس ککرالی ،چوہدری محسن لنگڑیال اور چوہدری مانی لنگڑیال بھی ہمراہ تھے۔