گجرات کی خبریں 21.04.2013

آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ صاحبزادہ پیر محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے کی اس موقع پر تلاوت کلام پاک کا شرف قاری شفقت اللہ قادری نے حاصل کیا ، خطیب مسجد ہذا پیر فیض الحسن نے خصوصی خطاب کیا ، ممتاز ثناء خوانِ رسول صوفی محمد اقبال ، احسان قادری ، قاری شفقت اللہ قادری ، ماسٹر لطیف ، منظور شاہ ، مظہر عزیز قادری و دیگر نے ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، تمام حاضرین کو بٹھا لنگر کھلایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ قائداعظم کے ضلعی صدر کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی نے حلقہ این اے 104میں مصروف دن گزارا
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ قائداعظم کے ضلعی صدر کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی نے حلقہ این اے 104میں مصروف دن گزارا ، یونین کونسل مکیانہ ، سنگرانہ اور یونین کونسل ڈوگہ میں انتخابی میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، عظیم بات کے عظیم فرزند ، محب وطن نوجوان لیڈر چوہدری حسین الٰہی کا حلقہ این اے 104میں جگہ جگہ مثالی استقبال کیا گیا ، بوکن موڑ سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ، چوہدری حسین الٰہی کو موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ یونین کونسل مکیانہ ڈیرہ چوہدری مشتاق مکیانہ پہنچایا گیا ، انتخابی میٹنگ کا اہتمام چوہدری مشتاق مکیانہ نے کیا ، QSFکی مکیانہ کے سرپرست ماجد مکیانہ ، وحید مکیانہ اور سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ، سنگرانہ میں انتخابی میٹنگ صغیر احمد المعروف شکیل نے کیا اور سینکڑوں نوجوانوں کے مجمع نے چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں متحد ہونے کا اظہار کیا اور مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کو بھاری اکثیریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا ، جبکہ یونین کونسل ڈوگہ میں چوہدری نثار اللہ آف ڈوگہ نے چوہدری حسین الٰہی کے اعزاز میں انتخابی اکٹھ کا اہتمام کیا ، ڈوگہ آمد پر چوہدری ثناء اللہ ، چوہدری عبدالقدوس آف ڈوگہ اور چوہدری محمد مشتاق کی قیادت میں نوجوانوں کے جم غفیر نے پرتپاک استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ ڈوگہ یونین کونسل چوہدری وجاہت حسین کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے اور 11مئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا ، محمد خاور ، چوہدری رحم اور دیگر افراد موجود تھے ، چوہدری حسین الٰہی کے قافلے میں مرزا عمران بیگ ، چوہدری مقصود احمد ، وحید وڑائچ ، عبداللہ باجوہ،عبدالرحمن ، وقاص احمد گجر ، نقاش ، صلاح الدین آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری تنصتر ، چوہدری وقاص ، صحافی محمد سجیل خان ، چوہدری شمشاد شبر آف نت شامل تھے ، تمام انتخابی میٹنگ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری شمشاد شبر آف نت نے سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 104کے عوام کا ہمارے ساتھ تعلق بہت پرانا ہے ، نسل در نسل حلقہ کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں
گجرات (جی پی آئی)حلقہ این اے 104کے عوام کا ہمارے ساتھ تعلق بہت پرانا ہے ، نسل در نسل حلقہ کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ، خدمت اور تابعداری کا مشن کبھی نہ چھوڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی نے یونین کونسل مکیانہ ، ڈوگہ اور سنگرانہ کی مختلف انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا ہم چوہدری ظہور الٰہی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عملی سیاست کا آغاز کیا ہے ، آپ لوگوں نے حلقہ میں آنے پر جتنا پیار و محبت دیا ہے ، کبھی نہیں بھولوں گا ، ہمیشہ لوگوں کے ساتھ تعلق نبھائیں گے ، کسی کو بھی کوئی شکایت کا موقع فراہم نہ کرینگے ، حلقہ میں آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ، یہاں پر ہمارے بزرگ چوہدری مشتاق مکیانہ اور دیگر تمام احباب نے بہت محنت کی ہوئی ہے ، اور انشاء اللہ انکی دعائوں سے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرینگے ، اس سے قبل بھی کبھی کسی کو ہمارے بزرگوں نے شکایت کا موقع نہیں دیا اور نہ ہی ہم آئندہ کسی کو شکایت کا موقع دینگے ، یوتھ آگے آئیں محنت کریں انشاء اللہ پوری دنیا میں پاکستان کی شہرت اور ترقی کا دھکنا بجے گا ، چوہدری حسین الٰہی نے مذید کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم کا مقابلہ سیاسی بزدلوں کے ساتھ ہے ، جو الیکشن سے فراری کے مختلف راستے تلاش ک رتے ہیں ، انشاء اللہ 11مئی کو یوتھ کی محنت بزرگوں کی دعائوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ، اس سوال کے جواب میں چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ میں نے سیاست کا آغاز چوہدری ظہور الٰہی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیا ہے اور ظہور الٰہی شہید کی طرح کی سیاست کروں گا ، اس موقع پر چوہدری مشتاق مکیانہ ، چوہدری ثناء اللہ ڈوگہ ، ماجد مکیانہ ، وحید مکیانہ ، صغیر احمد ، شہسوار ، چوہدری رحم ، محمد خاور ، چوہدری صلاح الدین بھی موجود تھے ، اور مرزا عمران بیگ ، چوہدری مقصود شمشاد شبیر آف نت ، وحید وڑائچ ، عبداللہ باجوہ ، عبدالرحمن ، وقاص ، نقاش اور QSFضلع گجرات تحصیل کے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106میاں افضل حیات کولیاں والا اور حلقہ پی پی 113کے نامزد امیدوار
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106میاں افضل حیات کولیاں والا اور حلقہ پی پی 113کے نامزد امیدوار چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ و دیگر نے مچھیانہ یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سلطان کے ڈیرے پر منعقدہ انتخابی اکٹھ سے خطاب کیا ، اس موقع پر میاں افضل حیات کولیاں والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا استقبال ہمارا نہیں تھا بلکہ تحریک انصاف کے سپاہیوں کا ہے ، جو وعدے میں آپ کے ساتھ کروں گا وہ میں آپ لوگوں سے ملکر پورے کروں گا ، 1947میں جب پاکستان بنا تو اس وقت کے مسلمانوں نے متحد تھے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود قائم ہوا ، آج کے کرپٹ اور لیٹرے حکمرانوں نے پاکستان کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ، آج بھی ہمیں اسی اتحاد اور اتفاق سے پاکستان کو بچانا ہے ، ہمیں قائد انقلاب عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں تا کہ ملک کو مستحکم کیا جا سکے ، ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور عوام اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں ، چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ پی پی 113کی سیٹ جیت کر اپنے قائد کے قدموں پر نچھاور کر دینگے ، پاکستان تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے اپنی جماعت میں انٹر ا پارٹی الیکشن کروا کر ثابت کیا ہے کہ یہ کارکنوں اور عوامی جماعت ہے ، انٹرا پارٹی الیکشن میں عوام نے اپنے نمائندے خود منتخب کیے اور ان نمائندوں نے ایک اچھی قیادت سامنے لائی ، انہوںنے کہا کہ اس حلقہ سے چھ دفعہ ایم پی اے بننے والے میاں طارق آج سے اپنے ساتھ سابق ایم پی اے لکھے کیونکہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے ، زرداری ، نوازشریف اور چوہدری برادران جیسے لیڈروں اب ضرورت نہیں رہی اب عوام باشعور ہو چکی ہے اور عوام جانتے ہیں کہ ایک مخلص قیادت ہی پاکستان کو ترقی کی راہ گامزن کر سکتی ہے ،کارکن پی ٹی آئی علی محمد نے کہا کہ سابقہ دور حکومت نے عوام کو مہنگائی ، لاقانونیت اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ، عوام کو صدیوں پیچھے لے گئے ہیں اور اب ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ہم دوبارہ پتھر کے دور میں پہنچ چکے ہیں ، یہ جلسہ کوئی عام جلسہ نہیں بلکہ تبدیلی کا جلسہ ہے اور اس سے انقلاب آئے گا اور سونامی کرپٹ اور مفاد پرستوں کے ٹولوں کو بہا لے جائیگی ، اس موقع پر ادریس ، چوہدری افضل چیچی ، ٹھیکیدار محمد افضل و دیگر نے خطاب کیا ، جبکہ اہلیان علاقہ جن میں چوہدری عمر نیاز ، ملک عمران ، چوہدری مانی گجر ، علی گجر ، ارسلان ، لیاقت ، احتشام ، عمران علی ، اکرام لیاقت ، عدنان علی ، بلال علی ، شہزاد گجر ، عدنان عباس گجر ، بلال گجر ، عثمان کھوکھر ، ارشد حنیف ، چوہدری بابر علی ،چوہدری علی بہادر و دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی بھاگووال میں QSFکے تحصیل صدر عثمان کے چچا ماسٹر ارشد گھمن کی وفات
گجرات (جی پی آئی)کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی بھاگووال میں QSFکے تحصیل صدر عثمان کے چچا ماسٹر ارشد گھمن کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کیلئے گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ، اس موقع پر مرزا عمران بیگ ، چوہدری مقصود ، وحید وڑائچ ، عبداللہ باجوہ ، عبدالرحمن وقاص احمد ، نقاش احمد ، صلاح الدین ، چوہدری وقار اور QSFکے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپورٹس کی دنیا میں افضل ہیلتھ کلب ایک جانا پہنچانا نام ہے ضلع گجرات میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے حاجی محمد افضل شاکر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
گجرات (جی پی آئی)سپورٹس کی دنیا میں افضل ہیلتھ کلب ایک جانا پہنچانا نام ہے ضلع گجرات میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے حاجی محمد افضل شاکر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، جو کہ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ، حاجی محمد افضل شاکر انتہائی مخلص اور سخت مزاج اور کھیلوں سے محبت کرنے والے اعلیٰ روایات کے حامل اور کھلے دل و دماغ کے مالک ہیں ، ضلع گجرات کے کھیل کھلاڑیوں کی تن من اور دھن سے خدمت کرنے والی شخصیت ہیں ، افضل ہیلتھ کلب کے پلیٹ فارم سے کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی خدمات پیش کیے ہوئے ہیں ، ہر مہینے افضل ہیلتھ کلب میں کسی نہ کسی کھیل کے مقابلے منعقد کروا ئے جاتے ہیں تا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور کھیل میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں ، چند دنوں پہلے افضل ہیلتھ کلب میں حاجی محمد افضل شاکر کی سرپرستی میں بینچ پریس کے مقابلے منعقد ہوئے ، جس میں ضلع گجرات کے مختلف کلبوں نے حصہ لیا ، مقابلوں افضل ہیلتھ کلب نے سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ، مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے لڑکوں میں صولت شاہ ، ابرار شفیق ، خرم شہزاد ، مدثر عباس ، ابوبکر ، علی شاہ ، نثار احمد ، گل بٹ ف، اور حسیب شامل ہیں ، 56kgکلاس میں 1stپوزیشن علی عثمان آف افضل ہیلتھ کلب ، دوسری پوزیشن عرفان شاہ آف شاکر سپورٹس جم اور تیسری پوزیشن بابر آف عبدالسلام کلب گجرات نے حاصل کی ، 62kgکلاس میں افضل ہیلتھ کلب کے سنیل نے پہلی شاکر سپورٹس جم کے مرزا ریحان نے دوسری اور عبداسلام کلب کے عاصر شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 69kgکلاس میں گولڈ جم کے منیب اشفاق نے پہلی افضل ہیلتھ کلب کے راجہ اظہر نے دوسری ، عبدالسلام کلب کے اسد علی جبکہ 77kgکلاس میں ٹوٹل ماسٹر بیلی فٹنس کے غفار احمد نے پہلی افضل ہیلتھ کلب کے ملک خاور بشیر نے تیسری اور شاکر سپورٹس جم کے آصف مغل نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ 85kgکلاس میں افضل ہیلتھ کلب کے بلال مہر نے پہلی اور شاکر سپورٹس جم کے شعیب نے دوسری اور عبدالسلام کلب کے عباس شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، مقابلوں میں ضلع گجرات کی معزز شخصیات سہیل عظمت بٹ ، روحیل عظمت بٹ ، شیخ ابرار سعید ، راجہ محمد افضل ننھا پہلوان ، مہر ارشد ، محمد حفیظ پہلوان ، نذر حسین شاکر ، طارق ڈویا ، محمد اجمل شاکر ، اعجاز گل خان نے شرکت کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ، مقابلوں میں ریفری کے فرائض اورنگزیب عالمگیر شاکر نے سرانجام دئیے ، اسیکئی مقابلہ جات ہر مہینہ افضل ہیلتھ کلب میں کروائے جاتے ہیں اور لڑکوں کو فری ٹریننگ بھی کروائی جاتی ہے ، یہ سب حاجی محمد افضل شاکر کے شوق اور لگن کی بدولت ممکن ہوتا ہے ، انکے صاحبزادے افضل ہیلتھ کلب کے چیف ایگزیکٹو محمد اکمل شاکر بھی انکے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ضلع گجرات میں سپورٹس کی ترقی میں سب سے زیادہ خدمات حاجی محمد افضل شاکر کی ہیں ، افضل ہیلتھ کلب کے روح رواں ہیں ، وقت کے تمام روشن ستاروں نے اسی آفتاب سے ضیاء پائی ہے ، بے شمار شاگرد ہیں اور راہنمائی کا حق ادا کرتے ہیں ، حاجی محمدافضل شاکر منشیات کے خلاف جہاد کر رہے ہیں ، طاغوتی قوتوں سے نوجوانوں کو بچا رہے ہیں ، اپنی ذات کی نفی کر کے تن من دھن سے خدمت کے فرائض ادا کر رہے ہیں ، ضلع گجرات میں نوجوانوں کی اصلاح پر ان سے زیادہ پیسہ روپیہ دولت وقت کسی اور نے خرچ نہیں کیا ، اس وقت ان جیسا گجرات میں سپورٹس سے محبت کرنے والا کوئی نہیں ہے ، جس سے ان کی مثال بیان کی جا سکے ، ہمیشہ اپنی جیب سے خرچ کیا اور کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا ، بحیثیت استاد جدید دور میں گجرات تمام نامور کھلاڑی ان کے ہاتھوں کے تراشے ہوئے ہیں ، پاکستان کے واحد ویٹ لفٹر اور BRONZEمیڈلسٹ رافع سعید بٹ ان کے ہاتھوں کا بنایا ہوا شاہکار ہے ، حاجی محمد افضل شاکر اکثر کہتے ہیں جو ورزش کیلئے وقت نہیں نکال سکتا اس کو بیماری کیلئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکیم پیرازدہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا ہوتی لاہوتی علمدار المعروف بائو سائیں اللہ ہو سرکار ، حضرت سیدہ رقیہٰ کبریٰ بنت حضرت علی علیہ السلام المعروف بی بی پاک دامناں لاہور کے جشن میں شرکت کے بعد گجرات واپس پہنچ گئے
گجرات (جی پی آئی)حکیم پیرازدہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا ہوتی لاہوتی علمدار المعروف بائو سائیں اللہ ہو سرکار ، حضرت سیدہ رقیہٰ کبریٰ بنت حضرت علی علیہ السلام المعروف بی بی پاک دامناں لاہور کے جشن میں شرکت کے بعد گجرات واپس پہنچ گئے ، اور ڈیرہ لال قلندر دا سخی لجپال قلندر دا میں مریدین سے ملاقات کی جشن کے موقع پر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، عرس کے منتظمین میں ثناء خوانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم الحاج عرفان حیدری میزبان تھے ، جبکہ ان کے ہمراہ افضال احمد بھٹی گدی نشین بی بی پاک دامناں ، سلیم احمد ٹھیکیدار ، ٹھیکیدار افضال احمد ڈی صدر انجمن تاجران لاہور، صدر پریس کلب لاہور انصاری ، اور منیجر محکمہ اوقاف نے بھی باوا سائیں اللہ ہو سرکار کے ہمراہ عرس کی تقریبات میں تین راتیں گزاریں اور مہمانوں سے خصوصی ملاقاتیں کیں ، حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا کے ساتھ سابق ایم پی اے محسن لطیف ، وفاقی وزیر انسانی حقوق میاں رشید احمد ، ڈائریکٹر میاں شہباز شریف ، سابق سیکرٹری میاں حمزہ شہباز ، سید غلام دستگیر شاہ ، حافظ مرغوب احمد حمدانی و دیگر شامل ہیں ، بعد ازاں پیرزادہ حکیم جاگیر دار گل نواز جٹ رندھاوا نے داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اقدس پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا مانگی ، اس سے پہلے بھی باوا سائیں اللہ ہو سرکار بی بی پاک دامناں اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر پندرہ دن پہلے بھی حاضری دے چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میڈیا ایڈوائزر چوہدری پرویز الٰہی و عمران مسعود علی سہیل رضی نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے خصوصی ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)میڈیا ایڈوائزر چوہدری پرویز الٰہی و عمران مسعود علی سہیل رضی نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے خصوصی ملاقات کی ، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، علی سہیل رضی نے کہا کہ مسلم لیگ ق ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی ، اور تمام نامزد امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، کیونکہ تمام مسلم لیگی اپنے قائدین کی کامیابی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم 900 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری لائے، نواز، شہباز شریف نے سرمایہ کار بھگا دئیے: پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں پنجاب میں 900 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری لے کر آئے تھے لیکن نواز شریف، شہباز شریف کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھگا دیا، ہم عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتے انتخابات کے نتیجہ میں موقع ملنے پر انشاء اللہ عوام کی محرومیاں ختم کر دیں گے۔ وہ گجرات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 کے علاقوں ہریانوالہ، لونڈ پورہ اور شادی وال میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد شمس کالونی ہریانوالہ میں ایک بہت بڑے سیاسی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس میں کشمیری، خان اور رانا برادریوں نے الیکشن میں چودھری پرویزالٰہی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میگا پراجیکٹ کی بدولت نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی تھی بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار ملتا اور صوبہ میں خوشحالی آتی، انہوں نے ہمارے بڑے بڑے منصوبے ختم کر کے آشیانہ سکیم، پیلی ٹیکسی سکیم، جنگلا بس سروس، سستی روٹی اور تندور جیسی ناکام سکیمیں دیں جن کی وجہ سے ہمارے دور کا سرپلس پنجاب آج 500 ارب کا مقروض ہے، پنجاب میں خوشحالی کی بجائے بدحالی آئی ہے، ہم نے پہلے بھی ملک کے بارے میں سوچا اب بھی ملکی مفاد میں بہتر لائحہ عمل عوام کو دینگے کیونکہ ہماری سیاست کا محور عام اور غریب آدمی ہے اور غریب آدمی کی ترقی میں ہی ملک کی خوشحالی ہے۔ اس موقع پر خرم بٹ کی قیادت میں بٹر کالونی، قلعہ دار کالونی، اختر شاہ کالونی، شمس کالونی کی کشمیری برادری نے بھی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں فقید المثال استقبال پر آپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کی گجرات دشمنی کی وجہ سے گجرات کے کچھ علاقے ابھی تک بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہم انشاء اللہ ان کے مسائل حل کریں گے فرق آپ کو خود نظر آئے گا، جھوٹے وعدے ہم نہیں کرتے ہم جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ اس موقع پر حاضرین نے اجتماعی طور پر ہاتھ اٹھا کر اعلان کیا کہ وہ سائیکل پر مہر لگائیں گے۔ توصیف لیاقت، سجاد حسین، محمد ارشاد، نیامت علی، محمد یونس، شہباز اختر اور عبد الستار نے بھی اجتماع سے خطاب کیا جبکہ سٹیج پر چودھری شمس الحسن، چودھری ندیم اختر ملہی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی ایس ایچ او سول لائن اور ایس ایچ او بی ڈویژن سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی ایس ایچ او سول لائن اور ایس ایچ او بی ڈویژن سے ملاقات ، مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے تھانہ سول لائن کے نئے ایس ایچ او میاں توصیف اور ایس ایچ او بی ڈویژن ریاض گجر سے ان کے تھانوں میں ملاقات کی ، چوہدری عمر گجر نے نئے ایس ایچ او سول لائن میاں توصیف اور نئے ایس ایچ او بی ڈویژن ریاض گجر کو گجرات میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2012-13میں ضلع گجرات کی مصالحتی کمیٹیوں نے ڈویژن بھر میں ریکارڈ راضی نامے کروائے ہیں ، آر پی او گوجرانوالہ ، ڈی پی او گجرات اور ایس پی گجرات کی طرف سے انہیں بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ ملے ہیں ، چوہدری عمر گجر نے کہا کہ ضلع گجرات کو دشمنیوں سے پاک کرنا میرا مشن ہے انشاء اللہ گجرات شہر کو ڈی پی او گجرات ڈار علی خٹک کی قیادت میں امن کا گہوارہ بنائیں گے ، ایس ایچ او سول لائن میاں توصیف اور ایس ایچ او بی ڈویژن ریاض گجر نے ان کی خدمات کو بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میر الطاف حسین جعفری سے چوہدری مبشر حسین اور حاجی عمران ظفر کی ملاقات
گجرات (جی پی آئی)سرپرست ملت جعفریہ و صدرحسینیہ ٹرسٹ میر الطاف حسین جعفری کی رہائشگاہ ایمپلائر ہائوس محلہ سلطانہ آبادمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 105چوہدری مبشر حسین اور حلقہ پی پی 111حاجی عمران ظفر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گئے اور حالیہ انتخابات میں اپنی حمایت اور ووٹ کے سلسلہ میں بات چیت کی ، اس موقع پر چوہدری منظور حسین وڑائچ ، پروفیسر سرفراز حسین جعفری ، میر جواد حسین جعفری ، رانا مشرف علی ناز ، ہارون بابر جعفری ، سید صابر حسین آف گلیانہ ، عاصم بٹ ، سیٹھ جاوید ، سیٹھ مسعود ، سیٹھ علی اصغر ، حاجی کالے خاں و دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر میر الطاف حسین جعفری نے کہا کہ ہمارے پاس جو بھی آتا ہے ، ہم اس کی بات سننے کے بعد اپنی ملت کے نمائندگان کو آگاہ کرتے ہیں جو کہ حتمی فیصلہ کرینگے کہ ہم نے کس امیدوار کی سپورٹ کرنی ہے ، اس سلسلہ میں ہم گجرات کا امن چاہتے ہیں ، اور گجرات کے امن کیلئے بھرپور طریقہ سے کام جاری رکھیں گے ، غربت کے خاتمہ ، ملکی سلامتی کیلئے کام کرنے والے امیدواروں کی حمایت کی جائیگی ، انہوں نے کہاکہ ابھی تک ملت جعفریہ نے کسی بھی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ، انشاء اللہ تمام عہدیداران و کارکنان سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلان کیا جائیگا کہ کس امیدوار کی حمایت کرنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے ممتاز سماجی شخصیت سید رضوان علی شاہ آف کلیوال سیداں کی عیادت کی
گجرات (جی پی آئی)ممتاز شخصیات نے ممتاز سماجی شخصیت سید رضوان علی شاہ آف کلیوال سیداں کی عیادت کی اور ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی صحت کے لئے دعا کی ، عیادت کرنے والوں میں ڈی ایس پی لیگل گوجرانوالہ محمود الحسن شاہ ، سید آصف رضا نقوی ، رانا مشرف علی نا ز، شیخ عرفان پرویز ، مہر ندیم ایڈووکیٹ و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان عوامی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران کا مشترکہ اہم اجلاس
گجرات (جی پی آئی)پاکستان عوامی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران کا مشترکہ اہم اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید فرحت حسین شاہ گیلانی مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک منعقد ہوا ، اجلاس میں 11مئی کو فرسودہ کرپٹ ظالمانہ نظام انتخابات کے خلاف دھرنا کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور مختلف انتظامی امور کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، 11مئی صبح 7بجے جی ٹی ایس چوک پر دھرنا دیا جائیگا ، جس میں ہزاروں شہریس موجودہ ظالمانہ الیکٹرول سسٹم کے خلاف اپنا تاریخ فیصلہ ریکارڈ کرائیں گے ، اجلاس میں ضلع بھر سے ذمہ داران عہدیداران موجود تھے ، جس میں چوہدری گلزار محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ، حاجی محمد اکرم ضلعی کوارڈی نیٹر علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، سٹی صدر تحریک چوہدری ارشد خان ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدر PATچوہدری امجد اقبال ، سٹی صدر PATڈاکٹر غلام مصطفی دیونہ سٹی صدر تحریک لالہ موسیٰ ،میاں ندیم القادری سٹی جلالپور جٹاں ، راجہ شہزاد احمد کھاریاں ، راجہ عبدالوحید سرائے عالمگیر ، شاہد اقبال میر ، چوہدری محسن سپال ، علامہ محمد اکرم ، اکبر علی غزالی ، مرزا طارق بیگ، خالد بٹ ، چوہدری عنایت وڑائچ ، قیصر محمود چوہان ، ندیم عباس، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، چوہدری اسامہ جمشید گجر ، ظفر مجید قاردری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید فرحت حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ 11مئی کا پر امن دھرنا ایک تاریخی دھرنا ہو گا ، جس میں پاکستان بھر کی محب وطن عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے سینئرصحافی خرم بٹ کے صاحبزادے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
گجرات (جی پی آئی)سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین گزشتہ روز د نیا نیوز کے نمائندہ سینئرصحافی خرم بٹ کے صاحبزادے کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر گئے ان کے ہمراہ میاں عمران مسعود ‘ ذوالفقار پپن’ مقبول الٰہی بٹ ‘ ودیگر موجود تھے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکا جی کرتا ہے کہ وہ بغیر کسی حفاظتی حصار کے حسن چوک میں بیٹھ کر بچوں ‘ بوڑھوں اور نوجوانوں میں گپیں لگائیں بالکل اسی طرح جس طرح ایک عام آدمی تمام تر دنیا کی پریشانیوں سے ہٹ کر چوک کے تھڑے پر بیٹھ کر خوش ہوتا ہے یہ ایک قدرتی زندگی ہے اور اس زندگی میں دن گزارنے والا انتہائی خوش قسمت انسان ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی اس خواہش کو پوری کر دیں گیااور حسن چوک گجرات میں بن بتائے اپنی اس خواہش کی تکمیل کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں تبدیلی آنی ہے تو آئے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم نے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں ہمارے امیدوار 11مئی کو سرپرائز دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر اچھا ہو تو مریض جلد صحت یاب ہو جاتا ہے کچھ یہی حال پاکستان کا بھی ہے اللہ کرے کہ کوئی اچھا ڈاکٹر مل جائے چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں ایک کتاب لکھ رہے ہیں جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں باور کیا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان میں فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیگی ۔