چیرمین سول ایوی ایشن تقرر کیس: مقدمے کی مزید کارروائی دو ستمبر تک ملتوی

Civil Aviation Affairs

Civil Aviation Affairs

چیرمین سول ایوی ایشن تقرر کیس میں سول ایوی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی وجہ سے اسلام آباد ائرپورٹ کی تعمیر میں مصروف ٹھکیداروں نے خوفزدہ ہوکر کام روک دیا ہے اور نامعلوم الزام کے باعث وہ بے یقینی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ائر پورٹ کی تعمیر میں حکومت کو کروڑوں روپے کے نقصان اور تاخیر کا سامنا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے واضح کیا کہ عدلت نے اسلام آباد ائرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے کسی قسم کا حکم امتناعی جاری نہیں کیا ہے لہذا ائرپورٹ کی تعمیر میں مصروف افراد اور ادارے اپنا کام جاری رکھیں اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف حکومت معاہدے کے مطابق کارروائی کرے۔ مقدمے کی مزید کارروائی دو ستمبر تک ملتوی کردی۔