چیئرمین اقرا یونیورسٹی حنید لاکھانی سے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن چوہدری کی ملاقات

Meeting

Meeting

کراچی : سربراہ بیت المال سندھ و چیئرمین اقرایونیورسٹی حنید لاکھانی سے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن سے اقرا یونیورسٹی میں ملاقات، ملاقات میں پاکستان کے نظام تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت اوردیگر امور پر پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے حنید لاکھانی نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی میدان کے معیار تعلیم اور نظام میں بہت اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے ، جدید نظام تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ہماری آبادی کا بہت بڑا حصہ اب بھی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہے، گزشتہ کچھ سالوں سے ملک میں نئی جامعات اور ادارے بنانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہ میں تعلیم کے اعلیٰ معیار کو صرف امیروں تک محدود نہیں رکھنا بلکہ ہر پاکستانی تک پہنچانا ہے پاکستان میں اب تعلیم کے میدا ن میں بہتری دیکھنی میں آرہی ہے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ ہر پاکستانی تعلیم حاصل کرے اور کوشش کر رہی ہے کہ معاشرے میں تعلیم یافتہ افراد کی شرح میں اضافہ ہو۔

ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے کہا کہ اقرا یونیورسٹی کراچی کے اچھے تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جو کہ جدید تعلیمی نظام اور سہولیات سے آراستہ ہیں ، حکومت پاکستان ملک میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے، جدید دنیا میں تعلیم کے بنیادی اداروں میں جو سہولتیں دستیاب ہیں وہ پاکستان کے چند پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موجود ہیں ، تعلیمی نظام میں بہتری اور ضروری اصلاحات کرنی ہونگی کیونکہ جدید دور میں ترقی کرنے کے لئے ہ میں اپنے بچوں کا اعلیٰ نظام تعلیم سے روشناس کرانا ہوگا اور ان کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا تا کہ وہ ملکی ترقی کے لئے موثر اور جامع کردار ادا کرسکیں ، ملاقات میں نظام تعلیم میں بہتری اور پیش رفت اور کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں تعلیم کے حوالے سے حکومتی کوششوں کا بھی ذکر ہوا۔