چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور و میونسپل کمشنر کی ہدایت پر فیومیگیشن ٹیمیں مکمل طور پر متحرک

 D.M.C EAST

D.M.C EAST

کراچی: چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر ضلع شرقی میں روزانہ کی بنیاد پر چار یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں یوسی 31اور27 میں مساجد، عبادت گاہوںاور علاقوں میں کورونا ودیگر جراثیموں سے بچاو ¿ کیلئے خصوصی ادویات کا چھڑکاو ¿ کیا گیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ومیونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور بلدیہ شرقی کی انفرادی کوششوں سے الحمداللہ بڑے پیمانے پر خصوصی ادویات کے چھڑکاو ¿ کا عمل برق رفتاری سے جاری ہے مساجد، عبادت گاہوں، علاقوں میں شہریوں کو کورونا ودیگر جراثیموں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں بلا ضرورت گھروں سے نکلنے کی وجہ سے کورونا کے بڑھنے کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان المبارک آمد ہو چکی ہے تو ہمیں اپنی عبادات میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی اس وبا سے جلد از جلد نجات دلائے جبکہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارو¡ کو علیحدہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہے لہذا شہری لاک ڈاو ¿ن کا احترام کریں یہ سب کچھ آپ کی اور شہریوں کی صحت کیلئے کیا گیا ہے لہذا قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت ضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو مشکلات سے دوچار نہ کریں۔