چیئرمین نیب کا تقرر، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلاف

Chairman NAB

Chairman NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین نیب کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اختلاف پیدا ہو گئے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کے 2 نام شامل نہیں کئے۔ چیئرمین نیب کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اختلاف پیدا ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کو خط لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے جسٹس رحمت حسین جعفری اور خواجہ ظہیر احمد کے نام تجویز کئے۔ خواجہ ظہیر احمد ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب کے تقرر کے لئے اپوزیشن سے مشاورت لازمی ہے۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے دیئے گئے نام شامل نہیں کئے گئے۔

چیئرمین نیب کے لئے فاروق ستار، شاہ محمود قریشی اور امیر حیدر خان ہوتی سے مشاورت کی گئی تھی۔ مشاورت کے بعد حکومت کو جسٹس ریٹائرڈ مامون قاضی اور جسٹس (ر) سردار رضا کے نام حکومت کو بھجوائے گئے تھے لیکن حکومت نے یہ نام شامل نہیں کئے۔