چیئرمین نیٹو ملٹری کمیٹی کی جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات

Chairman Nato Kayani

Chairman Nato Kayani

راولپنڈی (جیوڈیسک) نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل نڈ بلٹرز نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے الگ الگ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقاتوں میں جنرل نڈ بلٹرز نے افغانستان کی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نیٹو اور پاک فوج کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔