سی آر پی سی کے چیئرمین شکیل بیگ کی جانب سے سفید پوش طبقے میں راشن بیگز کی تقسیم

Ration Bags

Ration Bags

کراچی : کنزیومر راءٹس پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے چیئر مین شکیل احمد بیگ کا کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شہر قائد کے سفید پوش گھرانوں میں راشن بیگز کی تقسیم، شکیل احمد بیگ نے اپنے صاحب حیثیت دوستوں اور رشتے داروں کی مدد سے ایسے لوگوں کے گھروں میں راشن بیگز پہنچائے جو اپنی عزت نفس کی وجہ سے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے،چیئر مین سی آر پی سی شکیل احمد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک لاک ڈاءون ہے ، اس لاک ڈاءون نے جہاں دیہاڑی دار طبقے کو متاثر کیا ہے وہیں سفید پوش لوگ بھی مشکلات کا شکارہیں ، کرونا وائرس کے پھیلاءو کو روکنے کے لیئے حکومت نے لاک ڈاءون لگایا ہوا ہے جس کے نتاءج تو اچھے آرہے ہیں لیکن دوسری جانب غریب لوگوں کے شدید مشکلات کا سامنا ہے، دیہاڑی دار طبقہ، مزدور اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگ تو پریشان ہیں ہی لیکن ان کے ساتھ شہر قائد سمیت پورے ملک کا سفید پوش طبقہ بھی شدید مشکلات میں مبتلا ہوگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مارکیٹس، دوکانیں ، فیکٹریاں ، دفاتر بند ہیں۔

اپنا چھوٹا کاروبار کرنے والا سفید پوش طبقہ جن کی ماہانہ آمدن سے ہی ان کے گھر کا گزر بسر ہورہا تھا وہ بھی نہایت پریشانی میں مبتلا ہیں اور اپنی عزت نفس اور بھرم کو قائم رکھنے کے لیئے کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے، ایسے لوگوں کو بھی حکومت سمیت مخیر حضرات کی مدد کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ اور اپنے کچھ عزیز،دوست احباب کی مشترکہ کوششوں اور مدد سے کراچی کے 150سے زائد سفید پوش خاندانوں میں نہایت خاموشی اور بنا کسی تصویر یا ویڈیو کے راشن تقیسم کر چکے ہیں تا کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو ملکر ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے ، قدرتی آفات سے متحد ہو کرلڑا جاتا ہے،اس وقت ہ میں تمام اختلافا ت کو بھلا کر صرف انسانیت کے ناطے کی خاطر ایکد وسرے کی مدد کرنی ہے کیونکہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔