چکوال: دو مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

Chakwal

Chakwal

چکوال (جیوڈیسک) چکوال میں دو مختلف ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تلہ کنگ روڈ قصبہ تھو بہادر کے قریب پک اپ وین سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹریلر سے ٹکر ا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

دوسرا حادثہ موٹر وے پر سالٹ رینج میں ہوا جہاں مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔