چکوال کی خبریں 22.04.2013

پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے ساٹھ کے امیدوار راجہ ثناء الحق ایڈووکیٹ نے پیر کے روز بتایا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے ساٹھ کے امیدوار راجہ ثناء الحق ایڈووکیٹ نے پیر کے روز بتایا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی کے علاوہ جمہوریت کی بحالی میں اپنے قائدین کی قربانیاں دی ہیں اور آج بھی پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے وہ اپنے حلقہ انتخابات ڈنڈوت ، جنڈ خانزادہ ، کجلی ، پادشاہان ، لنگا ہ ، بھیں اور ڈورے کے مقامات پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے ۔ راجہ ثناء الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے گزشتہ 50سالوں میں عوام کی بے لوث خدم کی ہے اور اب بھی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے 8ماہ کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ضلع چکوال میں شروع ہوئے ہیں جن کی تکمیل سے چکوال کا نقشہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی اب کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دے گی
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی اب کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دے گی : ملک اختر نواز اعوان امیدوار پی پی20نے ان خیالات کا اظہار یوسی4چکوال شہر میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی4چکوال شہر کی سب سے بڑی برادریوں گوندل اور رتوی برادری نے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ملک اختر نواز اعوان کے حق میں دعائے خیر کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ا سموقع پر حافظ عبدالرئوف گوندل،اظہر حنیف گوندل،آصف اقبال گوندل،احمد فاروق گوندل،نوید احمد رتوی،یونس رتوی،محسن رتوی اور دیگر افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ملک اختر نواز اعوان کا اس موقع پر کہنا تھا ،کہ اب جماعت اسلامی کسی وڈیرے اور کسی سرمایا دار کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔جماعت اسلامی ظلم کے مقابلے میں پسے ہوئے عوام کا ساتھ دے گی اور ہر ہر ظالم کے ہاتھ ظلم سے روکے گی ۔جماعت اسلامی اس ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرئے گی اور غربت بے روز گارے کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریگی ۔اور ملک کے وسائل کو منصفانہ بنیاد پر تقسیم کرئے گی ۔بجلی کے بحران کو چھ ماہ تک خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکوال کے نواحی موضع جبیر پور میں چار افراد نے گھر میں گھس کر میٹر اتار لیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال کے نواحی موضع جبیر پور میں چار افراد نے گھر میں گھس کر میٹر اتار لیا،مزاحمت پر خاتون کے کپڑے پھاڑ ڈالے،مسماة دلربا زوجہ تجمل حسین نے سیشن جج چکوال کو درخواست دی کہ وقوعہ کے روز جمشید ولد اقبال،زاہد،شاہد اور عدنان پسران محمد اشرف سکنائے دیہہ نے اسکے گھر گھس کر زبردستی بجلی کا میٹر اتار لیا،کمروں کے دروازے توڑ ڈالے اور منع کرنے پر اس کی والدہ کو تھپڑ مارے اور کپڑے بھی پھاڑ ڈالے،عدالت کے حکم پر تھانہ صدر چکوال میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ صدر چکوال کا مبینہ طور پر چوآ چوک میں کالے تیتروں کے بلارے پر جوئے کی محفل پرچھاپہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر چکوال کا مبینہ طور پر چوآ چوک میں کالے تیتروں کے بلارے پر جوئے کی محفل پرچھاپہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ،چوآچوک میں کالے تیتروں پر جوا نہیں ہورہاتھا بلکہ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں تیاری کی جارہی تھی،پولیس کے اس اقدام کیخلاف سینکڑوں افراد کا ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج،پولیس کے ذمہ داران کیخلاف بھرپور نعرہ بازی،ایس آئی ،ہیڈ کانسٹیبل اور تمام چھاپہ مار ٹیم کو محکمہ سے فارغ کرنے کا مطالبہ،ڈی پی او چکوال نے فریقین کو 23اپریل(آج) طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چکوال کے ایس آئی محمد حسین بندیال نے اپنی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ دو روز قبل چوآچوک پر چھاپہ مار کر کالے تیتروں کے بلارے کے ٹورنامنٹ کی تیاری کرنے والے 16افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جوئے کا مقدمہ درج کیا تھا جس کیخلاف گذشتہ روز کالے تیتروں کے شوقین سینکڑوں افراد اور معززین شہر نے ڈی پی او آفس چکوال کے سامنے بھرپور احتجاج کیا ،مظاہرین مسلسل ایس آئی محمد حسین بندیال اور اسکی چھاپہ مار ٹیم کو محکمہ سے برخواست کرنے اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کررہے تھے،مظاہرہ کے دوران مطاہرین کے سات رکنی وفد جس میں راجہ انوار الحسن ،راجہ جواد،نوید بھٹی ،ملک زاہد محمود،شیخ ندیم جہلم،راجہ زبیراور راجہ نجم الحسن شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ بہکڑی تھانہ صدر کے علاقے میں ڈرائیور کو نشہ آور جوس پلا کر گاڑی رجسٹریشن بک ، موبائل فون اور 12ہزار روپے کی نقدی چھین لی
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ بہکڑی تھانہ صدر کے علاقے میں ڈرائیور کو نشہ آور جوس پلا کر گاڑی رجسٹریشن بک ، موبائل فون اور 12ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔ لیاقت حسین ولد قاسم حسین ساکن جھمبی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے گاڑی پر ڈرائیور عبدالعزیز ولد محمد نواز ساکن کلرکہار رکھا ہوا ہے ۔ کل سے ڈرائیور کا فون بند تھا اور ڈرائیور نے بعدازاں اطلاع دی کہ ایک شخص نے بہکڑی کیلئے گاڑی بک کی اور اس دوران جوس میں نشہ آور چیز پلادی ۔ گاڑی جب بہکڑی پہنچی تو نامعلوم شخص نے کہا کہ کچھ آدمی آرہے ہیں اس کے بعد اس کو ہوش نا رہا ملزمان نے گاڑی رجسٹریشن بنک ، موبائل فون اور 12ہزار روپے نقد چھین لیے ۔ سب انسپکٹر نذر حیات نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔