چمن: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن میں فائرنگ کے واقعات میں مقامی تاجر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی تاجر کی ہلاکت پر تاجروں نے احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو کچھ دیر کے لئے بلاک کر دیا۔ چمن کے علاقے مشرقی بائی پاس سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پیر علی زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی تاجر عبد اللہ جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہرا کو ہ بلاک کر دی جس سے کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔